ہربھجن سنگھ ایک بار پھر تنازعے ميں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے سپنر ہربھجن سنگھ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اس بار بھی تنازعہ کرکٹ کے میدان سے ہی جڑا ہے۔ اس بار انہوں نے کسی دوسری ٹیم کے کھلاڑی کے ساتھ بدتمیزی نہیں کی بلکہ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی شری سانت کو مبینہ طور پر تھپڑ مارا ہے۔ آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں ہربھجن سنگھ ممبئی انڈينز کی طرف سے کھیل رہے ہیں اور شری سانت پنجاب کی ٹیم پنجاب الیون ہے۔ گزشتہ روز دونوں ٹیموں کا میچ موہالی میں کھیلا گیا۔ میچ تو ممبئی انڈینز کی جھولی میں گیا لیکن میچ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کچھ بحث ہوئی اور ہربھجن سنگھ نے شری سنت کو مبینہ طور پر تھپڑ مارا۔ شری سانت کے رونے کی تصویریں ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے کے بعد ہربھجن کے جارحانہ انداز پر ایک بار پھر بحث شروع ہوگئی۔ حالانکہ میڈیا کے پوچھنے ہربھجن اور شری سانت دونوں نے ہی اس کا سیدھا جواب دینے سے گریز کیا۔ دونوں نے ہی مانا کہ میچ کے بعد دونوں کے درمیان کچھ کہا سنی ہوئی اور اب ’سب ٹھیک ہے ‘ ۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق شری سانت کا کہنا ہے ’میں اس معاملے کو سنیجیدگی سے نہیں لے رہا ہوں۔ مجھے ان کے ساتھ بہت کرکٹ کھیلنی ہے اور میں چاہتا ہوں جو ہوا اسکو بھلا دیا جائے۔ ‘ معاملے کے سامنے آنے کے بعد بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی ) نےہربھجن سنگھ کو اظہار وجوہ کا نوٹس دیا ہے اور پیر تک ان سے جواب طلب کیا ہے۔انہیں یہ نوٹس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر دی گئی ہے۔
بی سی سی آئی اب میچ ریفری فرخ انجینئر سے ہر بھجن اور شری سانت کے درمیان ہوئے میبنہ جھگڑے کی تفصیلات لی جائیں گی اور اگر ہربھجن قصوروار پائے گئے تو ان پر چند میچوں کو کھیلنے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر نہ تو کنگس الیون کے کپتان یو راج اور نہ شری سانت نے کوئی شکایت کہیں درج کرائی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہربھجن نے بعد میں شری سانت سے معافی مانگ لی تھی۔اس لیے ایسا قیاس لگایا جا رہا ہے کہ میدان کے باہر ہربھجن اور شری سانت کے درمیان کسی طرح کا سمجھوتہ کرا دیا جائے۔ |
اسی بارے میں سڈنی ٹیسٹ تنازعہ:کرکٹ بدنام01 February, 2008 | کھیل ملبورن: انڈیا کی پہلی جیت10 February, 2008 | کھیل ’فقرے بازی پر پابندی لگائی جائے‘15 February, 2008 | کھیل ہربھجن کے خلاف بیان، ہیڈن کو تنبیہ27 February, 2008 | کھیل سچن کی سنچری انڈیا کی جیت02 March, 2008 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||