ہیئر کی خبر اخبارات میں نمایاں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
متنازع آسٹریلوی امپائر ڈیرل ہیئر کو دوبارہ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں امپائرنگ کی اجازت دینے کے آئی سی سی کے فیصلے اور اس پر ہونے والے شدید ردعمل کو پاکستانی اخبارات نے سرخیوں میں نمایاں جگہ دی ہے۔ دی نیوز نے اس حوالے سے یہ سرخی لگائی ہے Hair-raising return ساتھ ہی اس نےاگست 2006 میں لاہور میں ہونے والے مظاہرے میں ڈیرل ہیئر کا پتلا جلائے جانے کی تصویر بھی شائع کی ہے۔ روزنامہ جنگ نے ڈیرل ہیئر کی واپسی کی خبر ’بدنام زمانہ‘ امپائر ڈیرل ہیئر بحال، عالمی تنظیم نے گھٹنے ٹیک دیئے‘ کی سرخی کے ساتھ شائع کی ہے۔ اسی طرح دیگر اخبارات کے سپورٹس صفحات پر ہیئر کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کی خبر موجود ہے۔ اخبارات نے اس ضمن میں ہونے والے شدید ردعمل کو بھی نمایاں طور پر شائع کیا ہے جن میں انضمام الحق اور پی سی بی کے سابق چیئرمین شہریارخان کے بیانات قابل ذکر ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا اس بارے میں جو فوری ردعمل سامنے آیا ہے وہ کچھ اس طرح ہے کہ انہیں آئی سی سی پر مکمل اعتماد ہے کہ وہ مستقبل میں ڈیرل ہیئر کی پوسٹنگ کے معاملے میں فہم وفراست کا مظاہرہ کرے گی۔ آئی سی سی کے جنرل منیجر ڈیو رچرڈسن نے بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ جتنا ممکن ہوا ہیئر کو پاکستان کے میچوں سے دور رکھنے کی کوشش کی جائے گی لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہیئر کو ایشیائی ٹیموں کے میچوں سے ہی باہر رکھا جائے۔ واضح رہے کہ ڈیرل ہیئر سے سری لنکا کو بھی شکایت رہی ہے اوراس نے بھی ڈیرل ہیئر کو امپائر قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔ پاکستانی کرکٹ کے برعکس آسٹریلیا میں ڈیرل ہیئر کی واپسی کا زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے ترجمان پیٹرینگ نے کہا ہے کہ ہیئر کی واپسی پر انہیں خوشی ہے۔ |
اسی بارے میں ’ڈیرل کا تقرر سب سے بڑی غلطی‘21 August, 2006 | کھیل انضمام سماعت: کارروائی مکمل27 September, 2006 | کھیل انضمام، ٹیمپرنگ کے الزام سے بری28 September, 2006 | کھیل کرکٹ ماہرین نے پانسہ پلٹ دیا 29 September, 2006 | کھیل ڈیرل ہیئرکا نسلی امتیاز کا الزام واپس25 February, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||