ہار منصوبہ بندی کی غلطی: میانداد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں سیریز میں پاکستانی ٹیم کی شکست کو غلط منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ جاوید میانداد نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوم ورک کے بغیر اتنے اہم دورے میں یہی نیتجہ آنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور ٹیسٹ میں پاکستان کی خوش قسمتی رہی کہ کم روشنی نے اسے شکست سے بچا لیا ورنہ ٹیسٹ سیریز کا نتیجہ دو صفر ہوتا۔ میانداد نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کی شکست کی ایک وجہ نہیں ہے۔ کپتانی کا مسئلہ رہا، کھلاڑیوں کی فٹنس بھی پریشان کرتی رہی اور اس ٹیم گیم میں ٹیم نظر نہیں آئی البتہ چند ایک اچھی انفرادی کارکردگی دکھائی دی۔ جاوید میانداد نے کہا کہ پاکستانی بولنگ ایسی نہیں تھی جو بھارتی ٹیم کو میچ میں دو بار آؤٹ کرتی۔ پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے جاوید میانداد نے کہا کہ وہ سلیکشن کے معاملات سے بھی مطمئن نہیں ہیں۔ بڑے ناموں پر انحصار کیا گیا لیکن کارکردگی کا نہیں سوچا گیا۔ جاوید میانداد نے کہا کہ بیٹنگ کے مسائل اسی صورت میں ختم ہو سکتے ہیں جب ان کی خامیاں بتانے والا کوئی موجود ہو لیکن ایک بولر کوچ کس طرح بیٹسمینوں کی تکینک پر کام کرسکتا ہے۔ تاہم میانداد نے یہ بھی کہا کہ کوچ کو مکمل طور پر قصوروار قرار دینا بھی درست نہیں بلکہ ذمہ دار وہ لوگ ہیں جو کوچ کو یہاں لائے ہیں۔ پاکستانی کرکٹرز کی بھارتی دورے میں فلمی سرگرمیوں اور کالمز لکھنے کے بارے میں میانداد کا کہنا ہے کہ کرکٹرز کا اصل کام کرکٹ کھیلنا ہے۔ جب آپ سے پرفارمنس ہی نہیں ہو رہی تو پھر منیجمنٹ انہیں دوسری سرگرمیوں کی اجازت کیوں دے رہی تھی؟ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ منیجمنٹ سختی سے ڈسپلن پر عملدرآمد کرانے کے بجائے کھلاڑیوں کے رنگ میں رنگ جاتی ہے تاکہ اپنی نوکری بچا سکے جس کے نتیجے میں کھلاڑی ہر قسم کی فکر سے آزاد ہوجاتے ہیں۔ | اسی بارے میں ستائیس برس بعد انڈیا کی جیت12 December, 2007 | کھیل بنگلور ٹیسٹ بے نتیجہ رہنے کا امکان11 December, 2007 | کھیل بنگلور: مصباح اور کامران ڈٹ گئے10 December, 2007 | کھیل پاکستان 540 رنز پیچھے 09 December, 2007 | کھیل یوراج 169 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے08 December, 2007 | کھیل شعیب آخری ٹیسٹ سے بھی باہر06 December, 2007 | کھیل کولکتہ ٹیسٹ بغیر ہار جیت کے ختم04 December, 2007 | کھیل بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا26 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||