کولکتہ: بھارت کو 300 رنز کی برتری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کولکتہ میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی طرف سے اچھی بیٹنگ کے باوجود بھارت میچ پر اپنی گرفت قائم رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ بھارت کو تین سو ایک رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ بھارت نے اپنی پہلی اننگز پانچ وکٹوں کے عوض چھ سو سولہ کے بڑے سکور پر ڈیکلئر کر دی تھی جس کے جواب میں مصباح الحق کے 161 ناٹ آؤٹ اور ایک نازک مرحلے پر محمد سمیع کے اڑتیس رنز کی بدولت پاکستان فالو آن سے بچنے میں کامیاب رہا۔ تاہم چوتھے روز کھانے کے وقفے کے بعد بھارتی بالرز پاکستان کی چار وکٹیں گرا کر اسے 456 کے سکور پر آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ یوں بھارت کو پہلی اننگز میں 160 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ چائے کے وقفے پر بھارت نے بغیر کسی نقصان کے بیس رنز بنائے تھے لیکن دن کے پہلے سیشن میں کھیل پاکستان میں رہا۔ محض ایک سو پچاس رنز پر پانچ وکٹیں گنوا دینے کے بعد پاکستان شدید مشکل میں تھا۔ اس موقع پر مصباح اور کامران اکمل عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو میچ میں واپس لانے میں کامیاب ہو گئے۔ کامران اکمل نے اپنے کیرئر کی پانچویں سینچری بناتے ہوئے ایک سو انیس رنز بنائے جس میں بیس چوکے شامل تھے۔کامران اکمل اور مصباح الحق نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں دو سو سات رنز بنائے تھے۔
چوتھے دن کا آغاز پاکستان نے چھ وکٹوں کے عوض 358 رنز پر کیا تھا۔ دن کے پانچویں اوور میں مصباح الحق نے ہربھجن سنگھ کی گیند پر چھکا لگایا۔ تین اوورز کے بعد پاکستان کو فالو آن پر مجبور کرنے کا ایک موقع بھارت کے ہاتھ آیا تھا لیکن راہل ڈراوڈ انیل کمبلے کی گیند پر محمد سمیع کا کیچ نہ لے سکے۔ اس کے بعد پاکستانی بلے بازوں کے خلاف بیٹ اینڈ پیڈ اور ایل بی ڈبلیو کی اپیلوں کا سلسلہ جاری رہا لیکن کھانے کے وقفے سے تھوڑی دیر قبل پاکستان فالو آن سے بچنے کی لیے مطلوبہ رنز مکمل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ کھانے کے وقفے کے بعد کے سیشن میں بھارتی بالرز نے زیادہ جذبے سے بالنگ کا آغاز کیا اور چند موقعوں پر پاکستانی بلے باز آؤٹ ہوتے ہوتے بچے۔ انیل کمبلے کی ایک گیند محمد سمیع کے بلے کو چھوتی ہوئی ان کے پیڈ سے لگ کر اچھلی تو کارتھک نے اسے دبوچنے میں کوئی غلطی نہ کی۔ اسی طرح مناف پٹیل بھی مصباح الحق کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی ایک پرزور اپیل دلوانے میں کامیاب ہو گئے، لیکن اپمائر نے یہ دونوں اپیلیں مسترد کر دیں۔ جب پاکستان کی آخری وکٹ گری تو مصباح الحق 150 رنز بنا چکے تھے۔ محمد سمیع جعفر کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ ہوئے جبکہ ڈراوڈ نے کمبلے کی گیند پر سہیل تنویر کا عمدہ کیچ لیا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ انڈیا کی ٹیم: پاکستان کی ٹیم: | اسی بارے میں انڈیا جیت گیا، بٹ کی سنچری11 November, 2007 | کھیل بھارت نے پہلا ٹیسٹ جیت لیا26 November, 2007 | کھیل فاسٹ بالر زخمی، یوراج ٹیم سے باہر21 November, 2007 | کھیل کنیریا بولتے بہت ہیں:منندر سنگھ 20 November, 2007 | کھیل آخری میچ میں پاکستان کی فتح18 November, 2007 | کھیل ٹیسٹ ٹیم، سمیع اِن، آفریدی آؤٹ16 November, 2007 | کھیل چوتھا میچ، سیریز بھارت کے ہاتھ15 November, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||