مرلی نے شین وارن کا ریکارڈبرابرکردیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مرلی دھرن نے کینڈی میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں چار وکٹیں حاصل کر کے شین وارن کا ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ برابر کر دیا۔ اب مرلی تھرن اور شین وارن دونوں کی سات سو آٹھ وکٹیں ہیں۔ مرلی کا اُسی روز ریکارڈ توڑنے کا خواب بارش کی وجہ سے پورا نہ ہو سکا۔ انگلینڈ کا سکور چھ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو چھیاسی رن تھا جب خراب موسم کی وجہ سے کھیل روک دیا گیا۔ مرلی تھرن نے تیس رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ کی طرف سے مائیکل وان اور این بیل کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے ایک سو سات رن کی شراکت ہوئی لیکن اس کے بعد پانچ وکٹیں صرف اٹھتر رن کے اضافے کے دوران گِر گئیں۔ مرلی نے وان، بیل ، پیٹرسن اور روی بوپارا کو پویلین میں بھیج کر نہ صرف انگلینڈ کی ٹیم کو مشکل میں ڈال دیا بلکہ وارن کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔ مرلی نے اننگز کے انسٹھویں اوور میں جیسے ہی روی بوپارا کی وکٹ حاصل کی سٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا۔ کینڈی مرلی کا ہوم گراؤنڈ ہے اور لوگ ان کی پانچویں وکٹ کے مشتاق تھےلیکن بارش نےان کا انتظار طویل کر دیا۔ | اسی بارے میں مزید3 سال کھیلوں گا، مرلی دھرن08 April, 2006 | کھیل کرکٹ کا چمکتا ستارہ: مرلی دھرن06 June, 2006 | کھیل عالمی کپ میں فتح، مرلی کا خواب27 April, 2007 | کھیل مرلی دھرن: سات سو وکٹیں اور۔۔۔؟14 July, 2007 | کھیل شین وارن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر20 December, 2006 | کھیل شین وارن کا عروج و زوال21 December, 2006 | کھیل شین وارن کی وکٹیں، سات سو 26 December, 2006 | کھیل وارن، میگرا اور لینگر ریٹائر ہوگئے05 January, 2007 | کھیل بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||