مرلی دھرن: سات سو وکٹیں اور۔۔۔؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپن بولنگ کے شہنشاہ مرلی دھرن نے سات سو وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا اور کینڈی کے میدان میں سری لنکا کو مسلسل تیسرے ٹیسٹ میں فتح دلائی۔ اس ٹیسٹ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کوایک اننگز اور 193 رنز سے شکست دی اور سیریز میں تین صفر سے وائٹ واش کیا۔ پہلی اننگز میں بنگلہ دیش 131 رنز پر آؤٹ ہوئی جس کے بعد سری لنکا نے چار وکٹوں پر 500 رنز بنا کر اننگز ڈیکلئیر کر دی۔ جواب میں بنگلہ دیش 176 پر آؤٹ ہو گئی۔ دوسری اننگز میں لنچ تک مہمان ٹیم کا سکور دو وکٹوں پر 106 رنز تھا لیکن لنچ کے بعد مرلی کی گھومتی ہوئی گیندوں کا جادو چل گیا اور دو وکٹوں پر 123 کے سکور سے آخری مجموعہ 176 تک ہی جا سکا۔ شہریار نفیس نے 64 رنز بنائے اور جاوید عمر کے ساتھ 47 رنز کی شراکت قائم کی۔ جاوید نے 22 رنز بنائے، انہیں ملنگا نے آؤٹ کیا۔ حبیب البشر کی خراب فارم کا سلسلہ جاری رہا اور وہ 15 رنز بنا سکے۔ انہیں مرلی نے بولڈ کیا۔ چار دنوں میں ختم ہو جانے والے اس میچ کے ہیرو مرلی دھرن تھے جنہوں نے دونوں اننگز میں چھ چھ وکٹیں حاصل کیں اور میچ میں 82 رنز کے عوض 12 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ یہاں یہ بات دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ 35 سالہ مرلی دھرن نے 600 وکٹوں سے 700 وکٹوں کا سفر صرف 12 ٹیسٹوں میں مکمل کیا۔ سات سو وکٹوں کا ریکارڈ مرلی دھرن نے کینڈی میں حاصل کیا جو ان کا آبائی شہر بھی ہے۔ نومبر میں سری لنکا کی ٹیم آسٹریلیا کا دورہ کرے گی اور دو ٹیسٹ کھیلے گی۔ مرلی دھرن جس رفتار سے وکٹیں حاصل کر رہے ہیں، کچھ بعید نہیں کہ وہ شین وارن کا عالمی ریکارڈ ان ہی کے ملک کے خلاف کھیلتے ہوئے توڑیں۔ | اسی بارے میں کرکٹ کا چمکتا ستارہ: مرلی دھرن06 June, 2006 | کھیل مزید3 سال کھیلوں گا، مرلی دھرن08 April, 2006 | کھیل مرلی دھرن کے1000 وکٹ02 March, 2006 | کھیل مرلی دھرن سے وضاحت طلب18 November, 2004 | کھیل مرلی دھرن نے ریکارڈ توڑ دیا08 May, 2004 | کھیل مرلی نے والش کا ریکارڈ برابر کر دیا07 May, 2004 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||