پاکستانی باکسرز، کیوبا میں تربیت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چھ پاکستانی باکسرز آئندہ چند روز میں تربیت کے لیے کیوبا روانہ ہونے والے ہیں، جہاں وہ دو سے تین ماہ قیام کریں گے۔ اس تربیتی دورے کا مقصد بیجنگ اولمپکس کے کوالیفائنگ مقابلوں کی تیاری ہے۔ پاکستانی باکسرز کو بیجنگ اولمپکس کے تین کوالیفائنگ مقابلوں میں حصہ لینا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے کیوبا کے تربیتی دورے کے لیے جن باکسرز کا انتخاب کیا ہے ان میں نعمان کریم، اصغرعلی شاہ، در محمد، عابد علی، علی محمد اور میر واعظ شامل ہیں۔ میر واعظ اس وقت ان فٹ ہیں۔ اگر وہ بر وقت کیوبا روانہ نہ ہو سکے تو ان کی جگہ کسی دوسرے باکسر کو موقع دیا جائے گا۔ کیوبا میں پاکستانی باکسرز کی تربیت کی ذمہ داری کوچز جولین گونزالیز اور رونالڈو الوریز کے سپرد کی گئی ہے۔ یہ دونوں حضرات کافی عرصے سے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے ساتھ وابستہ ہیں اور ان کی موجودگی میں پاکستانی باکسرز اچھے نتائج دیتے آئے ہیں۔
کیوبا میں باکسرز کی کارکردگی کی بنیاد پر دونوں کوچز ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ کے لیے تین باکسرز کو منتخب کرینگے۔ ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ نومبر میں شکاگو میں ہونے والی ہے۔ اس چیمپئن شپ کو بیجنگ اولمپکس کے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کا درجہ بھی حاصل ہے۔ پاکستانی باکسرز کو اولمپکس کے لیے کوالیفائی کرنے کے مزید دو مواقع دسمبر میں قازقستان اور فروری میں بنکاک کے ٹورنامنٹ میں ملیں گے۔ ماضی میں بھی پاکستانی باکسرز اولمپکس اور دوسرے بڑے مقابلوں کی تیاری کے لیے کیوبا روس اور دیگر وسطی ایشیائی ریاستوں میں جاچکے ہیں۔ سال 2004ء کے ایتھنز اولمپکس کی تیاری کےلیے بھی پاکستانی باکسرز کیوبا روس اور قازقستان گئے تھے۔ ان اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی مہراللہ، اصغرعلی شاہ، احمد علی، سہیل بلوچ اور فیصل کریم نے کی تھی۔ مہراللہ اور اصغرعلی شاہ دوسرے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے جبکہ احمد علی، سہیل بلوچ اور فیصل کریم پہلے ہی راؤنڈ میں ہارگئے تھے۔ مہراللہ اور فیصل کریم کوان دنوں ممنوعہ قوت بخش ادویات کے استعمال کی پاداش میں تاحیات پابندی کا سامنا ہے۔ فیصل کریم کے بھائی نعمان کریم بھی اس طرح کی وقتی پابندی بھگت چکے ہیں۔ انہوں نے ایتھنز اولمپکس کے لیے کوالیفائی کیا تھا، لیکن وہ سال 2004 کے سیف گیمز کے دوران ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پابندی کی زد میں آئے تھے اور اولمپکس میں حصہ نہیں لے سکے تھے۔ |
اسی بارے میں باکسنگ: پاکستان نے سیریز جیت لی21 May, 2006 | کھیل ساؤتھ ایشین گیمز کے لیے باکسرز23 July, 2006 | کھیل مہراللہ، فیصل کریم پر تاحیات پابندی26 November, 2006 | کھیل ’مہر اللہ پر پابندی ضروری تھی‘09 December, 2006 | کھیل ’باکسرز کو تمغے نہیں دلوائے‘04 January, 2007 | کھیل مہراللہ، فیصل کریم پر پابندی قائم 05 June, 2007 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||