’مہر اللہ پر پابندی ضروری تھی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے چیئرمین پروفیسرانور چودھری نے باکسرز مہراللہ اور فیصل کریم پر عائد تاحیات پابندی کے فیصلے کو حق بجانب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہراللہ دوسرے باکسرز کے لیے خطرہ بن گیا تھا اور اسے باکسنگ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دور رکھنا دوسرے باکسرز کے لیے سبق ہے۔ ساؤتھ ایشین گیمز کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد مہراللہ اور فیصل کریم پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی گئی تھی لیکن ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی ( واڈا ) نے اس سزا کو ناکافی قرار دیتے ہوئے باکسنگ کی عالمی ایسوسی ایشن (آئبا ) سے مزید سخت سزا کے لیے کہا تھا جس پر چھ ماہ کی یہ سزا دوسال میں تبدیل کردی گئی ہے جو واڈا کے قوانین کے تحت سزا کی عام مدت ہے۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن دونوں باکسرز پر تاحیات پابندی عائد کرچکی ہے جس پر کچھ حلقوں کا خیال ہے کہ یہ انتہائی سخت سزا ہے اور ان باکسرز کے کیریئر ختم کرنے کےمترادف ہے۔ پروفیسرانورچوہدری کا کہنا ہے کہ دوسال میں پاکستان کےسات باکسرز ممنوعہ ادویات کے استعمال پر رپورٹ ہوچکے ہیں۔ نعمان کریم اسلام آباد کے ساؤتھ ایشین گیمز اور حیات اللہ اسکاٹ لینڈ میں منعقدہ کامن ویلتھ باکسنگ چیمپئن شپ میں قوت بخش دوائیں استعمال کر کے پابندی کی زد میں آچکے ہیں اگر مستقبل قریب میں مزید باکسر رپورٹ ہوا تو پاکستان باکسنگ فیڈریشن پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ پروفیسرانورچوہدری کا کہنا ہےکہ مہراللہ کے لیے ہمدردی رکھنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر اپنے والدین کی قسم کھا کر یہ کہا تھا کہ وہ آئندہ چرس نہیں پیئے گا لیکن اس نے اس قسم کا بھی پاس نہیں کیا اور نہ ہی اس نے ان انعامات اور عزت افزائی کے بارے میں سوچا جو اسے بوسان کے ایشین گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر صدر مشرف اور دیگر سے ملی تھی۔ پروفیسر انورچوہدری نے کہا کہ جب مہراللہ اور فیصل کریم کو ڈاکٹر کےساتھ سماعت کے لیے کولمبو بھیجا گیا تو اسوقت بھی اس ڈاکٹر نے مہراللہ سے کہا کہ وہ یہ موقف اختیار کرسکتے ہیں کہ تم چرس وغیرہ کا استعمال نہیں کرتے تو دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ کرا لیتے ہیں جس پر مہراللہ نے کہا ’وہ تو پیتے ہیں‘۔ آئبا کے سابق صدر کا کہنا ہے کہ وہ آج تک یہ نہیں سمجھ سکے ہیں کہ ان باکسرز کو چرس افیون سے کیا فائدہ ہوتا ہے۔ پاکستانی باکسرز میں یہ رجحان خطرناک حد تک بڑھا ہے شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے باکسرز لیاری سے آتے ہیں جہاں منشیات عام ہے جبکہ لاہور میں بھی کچھ اڈے اس کے لیے مشہور ہیں۔ فیصل کریم کا تعلق بھی لاہور سے ہے اس سے پہلے ان کے بھائی نعمان کریم بھی ممنوعہ دوا کھاکر ایک سالہ پابندی کی زد میں آچکے ہیں۔ | اسی بارے میں مہراللہ، فیصل کریم پر تاحیات پابندی26 November, 2006 | کھیل ڈوپنگ: آئی سی سی کی پاکستان پر تنقید07 December, 2006 | کھیل شعیب، آصف پر پابندی ختم 05 December, 2006 | کھیل قومی مفاد کا خیال کریں: توقیر ضیاء03 November, 2006 | کھیل ڈوپنگ کی سزا پر انضمام کو افسوس02 November, 2006 | کھیل کرکٹرز میں چرس عام ہے: رضوی 21 October, 2006 | کھیل ڈوپنگ: نیندرولون ہے کیا؟17 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||