BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 November, 2006, 21:35 GMT 02:35 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مہراللہ، فیصل کریم پر تاحیات پابندی

مہراللہ لاسی (بائیں)
ممنوعہ ادویات استعمال کرنے والے باکسرز مہراللہ اور فیصل کریم پر پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔

مہراللہ اپنے ساتھی باکسر فیصل کریم کے ساتھ چند روز قبل کولمبوگئے تھے جہاں وہ ہونے والی سماعت میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کے بارے میں منتظمین کو اپنی صفائی سے قائل نہ کرسکے جس کے نتیجے میں دونوں باکسرز پر چھ ماہ کی پابندی عائد کردی گئی تھی۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ان باکسرز کے خلاف کہیں زیادہ سخت کارروائی کرتے ہوئے ان پر تاحیات پابندی عائد کردی ہے۔

فیڈریشن نے دونوں باکسرز کی بین الاقوامی باکسنگ میں موجودگی کو خطرہ قرار دیا ہے۔

دو سال قبل فیصل کریم کے بھائی نعمان کریم پر بھی سیف گیمز میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر ایک سالہ پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

پاکستانی باکسرز کے تواتر کے ساتھ ممنوعہ ادویات کے استعمال کے مرتکب ہونے کے بعد اس بات کے امکانات بڑھ گئے ہیں کہ مستقبل قریب میں اس طرح کا کوئی اور کیس سامنے آنے کے بعد باکسنگ کی عالمی ایسوسی ایشن پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے خلاف بھی کارروائی کرسکتی ہے۔

مہراللہ چار سال قبل ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد قومی ہیرو بن گئے تھے اس کامیابی پر ان کی حکومتی سطح پر پذیرائی اور ان پر نقد انعامات کی بارش ہوئی تھی لیکن اس سال کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین گیمز میں ان پر ممنوعہ ادویات استعمال ثابت ہونے کے بعد دونوں باکسرز کے لیے بین الاقوامی باکسنگ کے دروازے بند کردیئے ہیں۔

مہراللہ اور فیصل کریم نے کولمبو کے ساؤتھ ایشین گیمز میں طلائی تمغے حاصل کیے تھے۔ مہراللہ ایشین گیمز گولڈ میڈلسٹ ہیں جبکہ فیصل کریم، نعمان کریم کے بھائی ہیں۔

ڈوپنگ کے قوانین کے تحت پہلے مرحلے میں کھلاڑی کے پیشاپ کا پہلا نمونہ ٹیسٹ کیا جاتا ہے اور اس کے مثبت آنے کے بعد اگر وہ کھلاڑی اسے چیلنج کرتا ہے تو اس کا بی نمونہ جو پہلے سے محفوظ کیا گیا ہوتا ہے ٹیسٹ ہوتا ہے اور اگر اس کا نتیجہ بھی مثبت آئے تو اس کھلاڑی کو سخت سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حالیہ ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے دو باکسرز کے علاوہ سری لنکا کی ایک خاتون اور نیپال کا ایک مرد ایتھلیٹ بھی ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد