BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 01 July, 2006, 12:52 GMT 17:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد علی: اب فاسٹ فوڈ ناک آؤٹ
سابق باکسر محمد علی
محمد علی کا نام افسانوی حیثیت رکھتا ہے
باکسنگ کے مشہور کھلاڑی محمد علی اب ایک نئے حریف کو شکست دینے کی تیاری کر رہے ہیں اور وہ ہے امریکی بچوں کا موٹاپا۔

محمد علی بیکری کی مصنوعات بنانے والی ایک بہت بڑی کمپنی کے ساتھ اشتراک کر کے کم ’کیلوریز‘ اور نشاستہ والی خوراکیں اور مشروبات متعارف کروا رہے ہیں۔

انیس سو اسی کے بعد امریکہ میں چھ سے انیس سال کے درمیان کے لوگوں میں موٹاپے کی شرح میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔

صحت عامہ کے لیئے کام کرنے والوں نے اس خبر کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس مہم میں خوراک کی بنیادی عادات پر توجہ دینے کی بھی ضرورت ہے۔

اس ضمن میں بنائی گئی محمد علی کی ویب سائٹ کا نعرہ ہے کہ ’چیمپئنز کی طرح کھائیے اور بادشاہوں کی طرح چلیے‘۔ اس ویب سائٹ میں کم توانائی کی حامل خوراکوں اور مشروبات کی تشہیر کی جاتی ہے۔

ان کی کمپنی کا نام ’گوٹ فوڈز‘ ہے جو ’تمام وقتوں سے عظیم‘ کا مخفف ہے۔ کمپنی اگلے سال کے شروع تک دکانوں میں اپنے ’سنیکس‘ متعارف کروانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

برگر
کیا محمد علی کی مہم برگر کو شکست دے سکے گی؟

محمد علی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’اب وقت آ گیا ہے کہ ان اصولوں کو نئی نسل تک پہنچایا جائے جنہوں نے مجھے فاتح بنایا تاکہ ہم انہیں بھی فاتح بنا سکیں‘۔

تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ چونسٹھ سالہ محمد علی جو رعشہ کے مریض بھی ہیں اس منصوبے میں کس حد تک عملی طور پر شریک ہیں۔

نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ان کی چوتھی بیوی لونی نے کہا ہے کہ محمد علی نوجوانوں میں موٹاپے کے بارے میں فکر مند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’جو کچھ محمد کر رہے ہیں اس کی وجہ سے انہیں یاد رکھا جائے گا۔محمد کہتے ہیں کہ ہم سب کو بڑھ چڑھ کر اچھائی کرنی چاہیئے‘۔

امریکہ کی موٹاپے کے بارے میں تنظیم کا کہنا ہے کہ ’گوٹ فوڈ‘ کا بنیادی خیال اچھا لگ رہا ہے۔ تاہم تنظیم کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مورگن ڈؤنی نے نیو یارک ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’جب تک یہ حقیقت میں ’کیلوریز‘ کا استعمال کم نہیں کرتی وزن کم کرنے کے لیئے اس کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا‘۔

اس تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں چھ سے گیارہ سال کی عمر کے تقریباً تیس اعشاریہ تین فیصد بچوں کا وزن زیادہ ہے اور پندرہ اعشاریہ تین فیصد موٹے ہیں۔

محمد علی نے دو ماہ قبل اپنے نام اور امیج کو پانچ کروڑ ڈالر کے عوض استعمال کے لیئے بیچ دیا۔ خوراک کے متعلق یہ مہم اس سلسلے کی ایک کڑی ہو سکتی ہے۔

موبائل فون کا خطرہ
طوفان کے دوران موبائل فون کا استعمال خطرناک
175 سالہ کچھوا
طویل العمری کا راز بے فکری کی زندگی
مائیگرین آدھے سر درد کا علاج
ایسا آلہ جو آدھے سر درد سے نجات دلاسکے گا
سبزیاں سبزی کھاؤ،جان بچاؤ
سبزیاں کھانے سے شریانوں کی تنگی دور
اسی بارے میں
فٹبال صحت کے لیئے اچھا ہے
30 May, 2006 | نیٹ سائنس
پروٹین والی ڈائیٹ کتنی مفید؟
31 December, 2005 | نیٹ سائنس
وٹامن ڈی سے کینسر میں کمی
28 December, 2005 | نیٹ سائنس
سردی سے بچوں میں کینسر
12 December, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد