پروٹین والی ڈائیٹ کتنی مفید؟ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک مرتبہ پھر سائنسدانوں نے زیادہ پروٹین والی ڈائیٹ کی غذائیت پر سوالات اٹھائے ہیں۔ وزن گھٹانے کے لیے یہ ڈائیٹ ایٹکنز ڈائیٹ سے مماثلت رکھتی ہے۔ اس ڈائیٹ میں یہ تجویز کیا گیا ہے کہ اپنی روز مرہ خوراک میں پروٹین کی تعداد دوگنی کردی جائے جس سے وزن گھٹانے میں مدد ملے گی۔ تاہم دی نیچر میگزین میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اس ڈائیٹ سے صرف چند لوگ ہی اپنا وزن گھٹا سکتے ہیں۔ دوسری جانب پروٹین والی ڈائیٹ تجویز کرنے والے سائنسدان اپنے دعوے پر قائم ہیں۔ یہ ڈائیٹ ’ٹوٹل ویل بینگ ڈائئٹ‘ نامی ایک کتاب میں شائع ہوئی ہے اور یہ کتاب آسٹریلیا میں مئی تک سال کی سب سے زیادہ بکنے والی کتاب ثابت ہوئی ہے۔ یہ کتاب ستمبر میں برطانیہ میں شائع ہوئی تھی اور اب جلد ہی امریکہ میں بھی جاری کردی جائے گی۔ کتاب کے مصنف نے یہ کتاب کافی تحقیقات کی بنیاد پر لکھی ہے۔ برطانیہ کی ایک ماہر خواراک ہیلن سٹیسی کا کہنا ہے کہ زیادہ پروٹین والی غذا کھانا مضر صحت بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ خوراک ہمیشہ متوازن ہی لینی چاہئیے۔ غذا کا توازن بگاڑنے سے ممکن ہے کہ چند لوگ وقتی طور پر وزن گھٹا لیں لیکن اس سے مستقل طور پر وزن کم رکھنا ناممکن ہے کیونکہ آپ جیسے ہی ڈائیٹ چھوڑ کر اپنی عمومی غذا پر واپس آئیں گے آپ کا وزن پھر سے بڑھنا شروع ہوجائے گا۔ | اسی بارے میں پیراسیٹامول، جگر کی خرابی08 December, 2005 | نیٹ سائنس سگریٹ کا دھواں اندھا کر سکتا ہے20 December, 2005 | نیٹ سائنس چکوترے سے مسوڑے مضبوط26 December, 2005 | نیٹ سائنس وٹامن ڈی سے کینسر میں کمی28 December, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||