BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 23 June, 2006, 12:42 GMT 17:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دنیا کا معمر ترین کچھوا چل بسا
کچھوا بڑی پرسکون موت مرا
ہریٹ نامی کچھوا جس کو دنیا میں موجود تمام مخلوقات میں سب سے زیادہ معمر تصور کیا جاتا تھاگزشتہ دنوں آسٹریلیا میں ایک سو پچہتر سال کی عمر میں انتقال کر گیا۔

دنیا میں زندہ مخلوقات جن کی عمر کے بارے میں انسان کو علم ہے ان میں یہ کچھوا سب سے زیادہ معمر تھا۔

آسٹریلیا میں جانوروں کے ڈاکٹر جان ہینگر نے آسٹریلیا کے ایک نشریاتی ادارے کو بتایا کہ اس کچھوے کا انتقال معمولی سی علالت کے بعد حرکت قلب بند ہو جانے سے ہوا۔

 کچھوا کی دیکھ بحال پر معمور عملے کے مطابق اس کچھوئے کی طویل العمری کا راز اس کی بےفکری کی اور غموں سے پاک زندگی تھی۔

ڈاکٹر ہینگر نے کہا کہ اس کو دل کا شدید دورہ پڑا اور رات کو بڑی پرسکون موت مرا۔

گزشتہ سال آسٹریلیا کے چڑیا گھر جہاں ہیریٹ نے اپنی زندگی کے سترہ سال گزارے ہیریٹ کا سالگرہ کے موقعہ پر ایک تقریب منعقد کی گئی تھی۔

کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ کچھوا برطانوی سائنس دان چارلس ڈارون کے مشاہدے میں بھی رہا تھا۔

ڈارون اپنے بیگل نامی جہاز پر تاریخی سفر کے دوران کئی دیوہیکل کچھوؤں کو واپس برطانیہ لے گئے تھے۔

اس کچھوے کے ڈی این ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ یہ کچھوا اٹھارہ سو تیس کے لگ بھگ پیدا ہوا تھا اور اس سے پانچ سال پہلے ڈارون نےاس علاقے کا دورہ کیا تھا۔

تاہم ہیرٹ کا تعلق کچھوؤں کی اس نسل سے تھا جو ایک ایسے جزیرے پر پائے جاتے تھے جہاں ڈارون کا کبھی جانا نہیں ہوا۔

اپنی پچہترویں سالگرہ کے موقع پر ہیرٹ کا وزن ایک سو پچاس کلو گرام تھا اور اس کا ہجم کھانے کی میز کے برابر تھا۔

آسٹریلیا میں کوئنز لینڈ کی سن شائن کوسٹ پر واقع چڑیا گھر میں یہ کچھوا سیاحوں کی دلچسی کا مرکز تھا۔

کچھوا کی دیکھ بحال پر معمور عملے کے مطابق اس کچھوے کی طویل العمری کا راز اس کی بےفکری کی اور غموں سے پاک زندگی تھی۔

اسی بارے میں
175 سالہ کچھوے کی سالگرہ
15 November, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد