BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 30 May, 2006, 10:37 GMT 15:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فٹبال صحت کے لیئے اچھا ہے
59 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال میچوں کے دوران زیادہ شراب پیئیں گے
ایک حالیہ سروے سے سامنے آیا ہے کہ سخت سے سخت جذبات رکھنے والے افراد بھی فٹبال دیکھتے وقت کافی نرم دلی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

برطانیہ کی مینٹل ہیلتھ فاؤنڈیشن نے جن افراد سے اس سروے سے متعلق سوالات کیئے ان میں سے ایک تہائی کا کہنا تھا کہ فٹبال سے انہیں اپنے جذبات دوسروں سے شیئر کرنے میں مدد ملتی ہے۔

سروے میں شامل 76 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال میچ دیکھتے ہوئے خوشی میں اپنے دوستوں سے گلے ملتے ہوئے شرمندگی محسوس کریں گے۔

زیادہ تر افراد کا کہنا تھا کہ وہ میچ دیکھتے ہوئے اپ سیٹ یا پریشان ہوجاتے ہیں جبکہ 75 فیصد نے کہا کہ وہ میچ دیکھتے ہوئے کبھی نہیں روئے۔

روایتی طور پر عورتیں مردوں کی نسبت جذبات کے اظہار میں زیاد بہتر ہوتی ہیں اور مرد کم ہی اپنے اندرونی جذبات کا اظہار کرتے ہیں۔

ڈاکٹر اینڈریو میکلچ کا کہنا ہے کہ یہ بات کافی حوصلہ افزا ہے کہ فٹبال میچ دیکھنے سے مردوں کو اپنے جذبات کے اظہار میں آسانی پیدا ہوجاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جذبات کا اظہار نسانی صحت کے لیئے مفید ہے۔

سروے میں شامل دو تہائی افراد کا کہنا تھا کہ وہ جنسی تعلق کے لیئے بخوشی انگلینڈ کا ٹورنامنٹ چھوڑ دیں گے جبکہ 27 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ میچ کے لیئے کام سے چھٹی لینا پسند کریں گے۔

86 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈ کپ فائنل میں انگلینڈ کو کھیلتا دیکھنے کی بجائے اپنے بچے کی پیدائش کے موقع پر بچے کے ساتھ ہونا پسند کریں گے۔

70 فیصد کا خیال ہے کہ فٹبال دیکھنے سے زیادہ بہتر کام فٹبال کھیلنا ہے۔

59 فیصد کا کہنا تھا کہ وہ فٹبال میچوں کے دوران زیادہ شراب پیئیں گے تاکہ ڈپریشن اور پریشانی سے چھٹکارا پاسکیں۔

اسی بارے میں
ایشیا میں ذیابیطس کا شدید خطرہ
23 February, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد