صالح افغانستان کی نمائندگی کریں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے سابق قومی سنوکر چیمپئن صالح محمد دوحا میں ہونے والے ایشین گیمز میں افغانستان کی نمائندگی کریں گے۔ صالح محمد ایک طویل عرصے تک بین الاقوامی سنوکر مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اس دوران وہ2003ء کی عالمی امیچر سنوکر چیمپئن شپ کا فائنل بھی کھیل چکے ہیں جس میں انہیں بھارت کے پنکج ایڈوانی نے شکست دی تھی جبکہ 1998ء کے عالمی ایونٹ میں وہ سیمی فائنل تک پہنچے تھے۔ صالح محمد گزشتہ چند ماہ کے دوران پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹس سے غائب رہے تو اس کی وجہ ان کی ذاتی مصروفیت بتائی گئی تاہم اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ وہ افغانستان چلے گئے ہیں اور انہوں نےایشین گیمز میں افغانستان کے لیے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشین گیمز کے سنوکر ایونٹ کے لیے پاکستان نے جس سکواڈ کا انتخاب کیا ہے اس میں فرحان مرزا بھی شامل ہیں جو پاکستان کے قومی چیمپئن رہ چکے ہیں تاہم انہوں نے دو سال قبل ہالینڈ میں ہونے والی عالمی چیمپئن شپ میں سویڈن کی نمائندگی کی تھی ۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق فرحان مرزا نے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کی تھی جس کا انہیں موقع فراہم کیا گیا ہے۔ ایشین گیمز کے لیے اعلان کردہ پاکستانی سنوکر سکواڈ میں برطانیہ میں مقیم پروفیشنل کھلاڑی شوکت علی بھی شامل ہیں جنہوں نے آٹھ سال قبل بنکاک میں منعقدہ ایشین گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ | اسی بارے میں ٹیم کے انتخاب کا طریقہِ کار تبدیل16 April, 2006 | کھیل پاکستانی سنوکر کے لیئے تھائی کوچ 24 May, 2006 | کھیل ایشین سنوکر: پاکستان کی عمدہ کارکردگی 08 June, 2004 | کھیل سنوکر کے ’ بابے‘ بحرین میں 02 July, 2005 | کھیل پاکستان کی میزبانی خطرے میں08 August, 2005 | کھیل ورلڈ سنوکر، پاکستان آئندہ میزبان 03 December, 2004 | کھیل صالح محمد سے پاکستان کوامیدیں18 November, 2004 | کھیل صالح محمد، ایشین سنوکر سیمی فائنل29 July, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||