BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 November, 2006, 13:42 GMT 18:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اعتماد بحال ہوچکا: اکمل

کامران اکمل
دورہ انگلینڈ میں اچھی کارکردگی نہ دکھانے پر پریشان تھا: کامران
محمد یوسف کے بارے میں بجا طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ انہوں نے لاہور ٹیسٹ میں میلہ لوٹ لیا لیکن اگر کوئی کامران اکمل کے دل کو ٹٹولے تو ان سے زیادہ مطمئن کوئی اور کھلاڑی نہیں ہوسکتا۔

انگلینڈ کے دورے میں بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ کی مایوس کن کارکردگی نے کامران اکمل کو زبردست دباؤ سے دوچار کردیا تھا لیکن لاہور ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں اچھی وکٹ کیپنگ کے بعد بیٹنگ میں78 رنز کی عمدہ اننگز سے ان کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہوچکا ہے۔

کامران اکمل کہتے ہیں کہ انگلینڈ کا ان کا پہلا دورہ تھا جہاں گیند کی موومنٹ دوسرے ملکوں سے بہت مختلف ہوتی ہے اس وجہ سے انہیں وہاں ایڈجسٹمنٹ میں مشکل ہوئی اور اچھی کارکردگی کامظاہرہ نہ کرسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ’انگلینڈ میں اپنی کارکردگی سے پریشان تھا‘۔

کامران اکمل اپنی عمدہ اننگز اور اعتماد کی بحالی کا کریڈٹ کپتان، کوچ اور ساتھی کھلاڑیوں کو دیتے ہیں ۔

ٹیسٹ کرکٹ میں چار سنچریاں اور چار نصف سنچریاں بنانے والے کامران اکمل اعتراف کرتے ہیں کہ بیٹنگ میں حالیہ ناکامی کا اثر وکٹ کیپنگ پر بھی پڑا لیکن اب وہ اچھی کارکردگی کے لیے پرعزم ہیں۔

اپنی اننگز کے دوران کونسا بولر مشکل لگا؟ اس سوال کا جواب کامران اکمل نے مسکراتے ہوئے یوں دیا ’میری جو فارم تھی اس میں ہر بولر مشکل لگا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز درست ہوتی چلی گئی۔ کریز پر محمد یوسف نے مجھے بھرپور حوصلہ دیا‘۔

پاکستانی وکٹ کیپر سینئرز کی رہنمائی کو اپنی خامیاں دور کرنے کے سلسلے میں بڑی اہمیت دیتے ہیں۔ ’چیمپئنز ٹرافی کے دوران آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ نےانہیں پندرہ منٹ دیئے اور کافی باتیں بتائیں جو ان کے کام آرہی ہیں۔ میں وسیم باری، معین خان اور راشد لطیف سے بھی مشورے لیتا رہتا ہوں‘۔

وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ میں کسے اہمیت دیتے ہیں؟ اس سوال پر کامران اکمل کا جواب غیرمتوقع نہیں تھا ۔’ظاہر ہے میری اولین ترجیح وکٹ کیپنگ ہے‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد