معین خان کراچی ٹیسٹ سے باہر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے خلاف جمعرات سے کراچی میں ہونے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ کے لیے وکٹ کیپر کامران اکمل کو معین خان کی جگہ پاکستانی ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ فیصل آباد ٹیسٹ میں201 رنز کی شکست کے بعد کپتان انضمام الحق نے وکٹ کیپر معین خان کی کارکردگی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے نئے وکٹ کیپر کو موقع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ بائیس سالہ کامران اکمل پاکستان کی طرف سے چھ ٹیسٹ اور بارہ ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ چیف سلیکٹر وسیم باری نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ وکٹ کیپر کامران اکمل کو پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں معین خان کی جگہ شامل کرلیا گیا ہے۔ وسیم باری کی توجہ ٹیم میں پہلے سے شامل وکٹ کیپر ڈوالقرنین کی طرف دلائی گئی تو انہوں نے کہا کہ کامران اکمل کو ٹیم انتظامیہ کی درخواست پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||