BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نئے وکٹ کیپر کو موقع

انضام الحق
انضام الحق بلے بازوں کی کارکردگی سے مایوس تھے
سری لنکا کے ہاتھوں فیصل آباد ٹیسٹ میں201 رنز کی ہزیمت کے بعد دل شکستہ کپتان انضمام الحق نے ناکامی کی ذمہ دار بیٹسمینوں کو قرار دیتے ہوئے کراچی ٹیسٹ میں متعدد تبدیلیوں کا اشارہ کردیا جس میں وکٹ کیپنگ بھی شامل ہے۔

معین خان پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ پندرہ بیس ون ڈے اور ٹیسٹ میں معین خان کو موقع فراہم کیا گیا لیکن ان کی کارکردگی اچھی نہیں رہی لہذا ہمیں نئے وکٹ کیپر کو موقع فراہم کرینگے۔

یاد رہے کہ پاکستانی اسکواڈ میں نمبر دو وکٹ کیپر کے طور پر ذوالقرنین کو شامل کیا گیا ہے توقع ہے کہ انہیں کراچی میں ٹیسٹ کیپ دی جائے گی۔

انضمام الحق کے مطابق بالرز نے نہیں بلکہ بیٹسمینوں نے مایوس کیا کسی بھی بیٹسمین نے ٹیسٹ کی ضرورت کے مطابق وکٹ پر ٹھہر کر بڑی اننگز نہیں کھیلی اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستانی ٹیم اپریل کے بعد سے ٹیسٹ میچ نہیں کھیلی یہ پروفیشنل کرکٹ میں یہ کوئی عذر نہیں ہوتا۔

پاکستانی کپتان نے ٹیسٹ میں اسپیشلسٹ بیٹسمینوں اور بالرز کے بجائے آل راؤنڈرز پر انحصار کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اور عبدالرزاق کو ٹیسٹ میں اس لیے کھلایا گیا کہ وہ اس وقت فارم میں ہیں اور ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے آرہے ہیں اور شعیب ملک کو چھٹے بیٹسمین کے طور پر کھلایا گیا تھا۔

عبدالرزاق کو بھی اسٹاک بالر کی حیثیت سے کھلایا گیا ٹیم کو شبیر احمد کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ کراچی میں بولنگ اور بیٹنگ میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔

انضمام الحق نے اوپنر توفیق عمر کی ٹیم میں واپسی کا بھی عندیہ دیا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد