آج فیصلہ کن موہالی مقابلہ ہو گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج موہالی میں چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے کا اہم میچ ہو رہا ہے جس میں یہ فیصلہ ہو گا کہ گروپ بی میں کون سی ٹیم سیمی فائنل کے لیے نیوزی لینڈ کے ساتھ کوالیفائی کرے گی۔ دونوں ٹیموں نے دو دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک جیتا اور ایک ہارا ہے۔ دونوں نے یہ میچ نیوزی لینڈ سے ہارے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ موہالی کا میچ دلچسپ ہو گا اور دونوں ٹیمیں اپنی سرتوڑ کوشش کریں گی کہ یہ میچ جیتیں۔ پاکستان کے کوچ باب وولمر کا کہنا ہے کہ دونوں ٹیموں کو میچ جیتنے کی ضرورت ہے۔ ’ہمیں پتہ ہے کہ ہمیں کیا کرنا ہے اور یہی حال جنوبی افریقہ کا بھی ہے‘۔ جنوبی افریقہ کے کپتان گریم سمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک دن برا کھیل کر دوسرے دن شاندار کارکردگی دکھانے کا حامل ہے۔ موہالی کی وکٹ تیز بولروں کے لیے مدد گار ثابت ہو سکتی ہے لیکن سمتھ نے اپنے تیز گیند بازوں سے کہا ہے کہ وہ اسے سر پر سوار نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ’ہمارے بولر اس وکٹ پر آئے ہیں جس میں پیس اور باؤنس ہے، ایسی وکٹ جس کی انہیں عادت ہے‘۔ پاکستان کے کپتان یونس خان نے کہا کہ وہ سری لنکا کے خلاف اپنی فتح کے جزبے کو سامنے رکھتے ہوئے کھیلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس وقت ہم پر جتنا دباؤ تھا اتنے دباؤ سے کوئی بھی ٹیم ٹوٹ سکتی تھی۔ اگر ہم اس وقت کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں تو ہم یقیناً اب بھی ہو سکتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم مشکل حالات میں اچھا مقابلہ کرنے کے لیے مشہور ہیں اور اب بھی اس سے کچھ مختلف نہیں ہو گا‘۔ | اسی بارے میں پاکستان کی 51 رنز سے شکست25 October, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو ہرا دیا26 October, 2006 | کھیل جیتنے کی کوشش کرینگے: یونس 25 October, 2006 | کھیل سری لنکا جنوبی افریقہ سے ہار گیا24 October, 2006 | کھیل آصف، یوسف ایوارڈ کے لیے نامزد23 October, 2006 | کھیل سری لنکانے نیوزی لینڈ کو ہرادیا20 October, 2006 | کھیل ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ہرا دیا18 October, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||