جہانگیر بلامقابلہ صدر منتخب | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق عالمی اور برٹش اوپن چیمپئن جہانگیرخان تیسری مرتبہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر اور تین نائب صدور کے لیے انتخابات چار سے سات اکتوبر تک کیپ ٹاؤن میں ہونے والے اجلاس میں ہونے تھے لیکن صدر کے عہدے کے لیے امیدوار ہالینڈ کے فلپ وان ڈر وین نے جہانگیرخان کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ جہانگیرخان پہلی مرتبہ 2002 میں انگلینڈ کے مائیک کاربی کو شکست دے کر عالمی اسکواش فیڈریشن کے صدر منتخب ہوئے تھے تاہم دوسری مدت کے لیے ہونے والے انتخاب میں کوئی بھی ان کے مقابلے پر نہیں آیا تھا اور وہ بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے تھے۔ جہانگیرخان تیسری مدت کے لیے اسکواش کی عالمی فیڈریشن کا صدر منتخب ہونے کو ایک چیلنج سمجھتے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ان پر جو اعتماد کیا گیا ہے اس پر وہ پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔ دس بار برٹش اوپن اور چھ مرتبہ ورلڈ اوپن جیتنے والے جہانگیرخان کی خواہش ہے کہ عالمی اسکواش فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے وہ اسکواش کو اولمپکس میں شامل کرانے میں کامیاب ہوجائیں۔ جہانگیر خان ان دو پاکستانیوں میں سے ایک ہیں جو اس وقت کسی کھیل کی عالمی فیڈریشن کی صدارت پر فائز ہیں۔ ان کے علاوہ پروفیسر انور چوہدری باکسنگ کی عالمی تنظیم آئبا کے صدر ہیں۔ | اسی بارے میں ’کامیابیاں والد کی مرہون منت ہیں‘07 January, 2006 | کھیل ’پروفیشنل افراد کی ضرورت ہے‘ 16 May, 2006 | کھیل رامی عاشور جونئیر سکواش چیمپیئن23 July, 2006 | کھیل شاہد زمان کی ہار اور دستبرداری21 August, 2005 | کھیل کارلا خان: چار ماہ سکواش سے باہر26 August, 2006 | نیٹ سائنس عامر، جونیئر سکواش چیمپئن24 January, 2005 | کھیل باسط اشفاق کی شاندار جیت07 January, 2005 | کھیل سکواش: رحمت خان کوچ رہیں گے 10 February, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||