BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 23 July, 2006, 15:03 GMT 20:03 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رامی عاشور جونئیر سکواش چیمپیئن

رامی عاشور نے اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا
نیوزی لینڈ میں کھیلی جا رہے عالمی جونیئر سکواش چمپئن شپ میں مصر کے رامی عاشور نے کامیابی سے اپنے عالمی جونئر اعزاز کا دفاع کیا۔

انفرادی مقابلوں کے فائنل میں انہوں نےاپنے ہم وطن عمر مسعود کو تین سٹریٹ گیمز میں ہرا کر ایک بار پھر عالمی جونیئر چمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

2004 میں سلام آباد میں ہونے والے عالمی جونیئر سکواش ٹورنامنٹ میں عاشور نے پاکستان کے یاسر بٹ کو فائنل میں شکست دے کر پہلی بار یہ اعزاز جیتا تھا۔

اس بار گزشتہ عالمی جونیئر کے رنراپ یاسر بٹ کوارٹر فائنل ہی میں ہار گئے جبکہ ٹورنامنٹ کے سکینڈ سیڈ پاکستان کی جونئر ٹیم کے کپتان عامر اطلس کو مصری کھلاڑی عمر مسعود نے ہرا دیا۔

پاکستان عالمی جونئر کے ٹیم ایونٹ کا دفاعی چمپئن ہے اور اتوار سےٹیم ایونٹ شروع ہو رہے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم گزشتہ دو بار عالمی چمپئن بن چکی ہے۔ دونوں بار ان کے کوچ رحمت خان تھے جو آج کل کویت میں کوچنگ کر رہے ہیں اور پاکستانی کھلاڑیوں کی کوچنگ فہیم گل کر رہے ہیں۔

پاکستان کو اب اپنے اس اعزاز کا دفاع کرنا ہے اور یہ نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے بلکہ نئے کوچ فہیم گل کے لیے بھی کڑا امتحان ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد