BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 March, 2006, 10:45 GMT 15:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکواش: رحمت خان مستعفی

رحمت خان
’فیڈریشن کی اندورنی سیاست سے تنگ آکر استعفی دیا‘
پاکستان کے نیشنل سکواش کوچ رحمت خان نے پاکستان سکواش فیڈریشن کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے جبکہ فیڈریشن نے فہیم گل کو نیا قومی کوچ مقرر کر دیا ہے۔

بین الاقوامی سکواش میں جونئر سطح پر پاکستان کو متعدد کامیابیاں دلانے والے سکواش کوچ رحمت خان نے اپنے مستعفیٰ ہونے کی وجہ سکواش فیڈریشن کی اندورنی سیاست کو قرار دیا ہے۔

تین اپریل کو پاکستان سکواش فیڈریشن کے سالانہ اجلاس میں ان کا استعفی منظور کیے جانے کی توقع ہے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن نے ڈائریکٹر کوچز جمیشد گل کو پہلے ہی ان کے عہدے سے سبکدوش کر دیا ہے اور یہ فیصلہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے سکواش کے کھلاڑیوں کی ناقص کاکردگی کی بناء پر کیا گیا۔

انٹرنیشنل اولمپک کونسل کی سپورٹس فیڈریشن میں خواتین کو نمائندگی دینے کے فیصلے کے سبب ٹی وی کمپئر فرح حسین کو بھی پاکستان سکواش فیڈریشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کا رکن بنایا جا رہا ہے۔ تین اپریل کو ہونے والے اجلاس میں ان تمام فیصلوں کی منظوری دی جائے گی۔

اس اجلاس کی صدارت ائر چیف تنویر محمود کریں گے۔ وہ اس دن سکواش فیڈریشن کے صدر کا باقاعدہ چارج بھی سنبھالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ سال کے عرصے میں ان کی زیر تربیت پاکستان کے کھلاڑیوں نے مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں بیس طلائی تمغے اور تقریبا اتنے ہی نقرئی تمغے حاصل کیے اور یہ کامیابیاں پاکستان کو بیس سال کے عرصے کے بعد نصیب ہوئیں۔

رحمت خان نے کہا کہ قومی کوچ ہونے کے باوجود انہیں مکمل اختیارات حاصل نہیں تھے اور انہیں فیڈریشن کی کسی کمیٹی کے اجلاس میں بھی نہیں بلایا جاتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ جونئرز کو تیار کرتے ہیں لیکن جب وہ سئنیرکے زمرے میں آتے ہیں تو سیاست کی بھینٹ چڑھ جاتے ہیں اور انہیں مزید بہتر ہونے نہیں
دیا جاتا۔

دس سال تک سکواش کے کھلاڑی جہانگیر خان کی کوچنگ کرنے والے کوچ رحمت خان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف اپنے ملک کی خاطر کم مالی پیشکش پر بھی کھلاڑیوں کی تربیت کا بیڑا اٹھایا اور ایمانداری سے ان کی تربیت کی لیکن اب وہ فیڈریشن کی اندرونی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اس لیے استعفیٰ دے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد