BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 10 February, 2005, 17:12 GMT 22:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکواش: رحمت خان کوچ رہیں گے

سکواش
رحمت خان کے دور میں پاکستان کی کارکردگی اچھی رہی ہے
راولپنڈی میں ائیر چيف مارشل کلیم سعادت کی صدارت میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں رحمت خان کو بدستور قومی کوچ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر ائر مارشل راشد کلیم کہ کہنا ہے کہ رحمت خان کا معاہدے کی تجدید پرانی شرائط پر ہی ہوئی ہے۔

ادھر رحمت خان کا کہنا ہے کہ چونکہ ان کی کوچنگ میں پاکستانی سکواش کے کھلاڑیوں نے متعدد بار پاکستان کا پرچم سربلند کیا لہذا ان کی تنخواہ بڑھائی جانی چاھیے۔

رحمت خان اسوقت پاکستان سکواش فیڈریشن سے نوے ہزار روپے لے رہے ہیں۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ان کی تنخواہ کم از کم دو لاکھ دوپے ہونی چاھیے۔

ان کے بقول انہیں دوسرے ممالک سے بہت اچھی اچھی پیشکش ہو رہی ہیں مگر وہ پاکستان کی خدمت کرنا چاھتے ہیں۔ تاہم ان کی خدمات کا مناسب معاوضہ بھی ملنا چاھیے۔

رحمت خان کا کہنا ہے کہ انہیں چونکہ باضابطہ طور پر نہیں معلوم کہ کن شرائط پر ان کے نئے معاہدے کی تجدید ہوئی ہے لہذا وہ کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر راشد کلیم کے بقول معاہدے کی شرائط کی بابت رحمت خان سے بات چیت ہو گی اور ان کے لیے نئے اہداف بھی مقرر کئے جائیں گے۔

جمعرات کو ہونے والے پاکستان سکواش فیڈریشن کے اجلاس میں پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کو گزشتہ سال کی بہترین کارکردگی پر ٹرافی دی گئی۔

اس اجلاس میں گزشتہ سال کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور اس سال کے ٹورنامنٹس کا شیڈیول طے کیا گیا۔

ان میں سب سے اہم ٹورنامنٹ آٹھ سے چودہ دسمبر تک اسلام آباد میں ہونے والی ورلڈ ٹیم چمپئن شپ ہے جس میں فیڈریشن کے مطابق تینتیس ممالک کی شرکت متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد