BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکواش کے قومی کوچ کا فیصلہ

پاکستانی اسکواش ٹیم
رحمت خان کا پاکستان سکواش فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ ختم ہو چکا ہے
پاکستان سکواش فیڈریشن کے قومی کوچ کے معاہدے کی توسیع پر فیصلہ جمعرات کو چکلالہ میں ہونے والے پاکستان سکواش فیڈریشن کے سالانہ اجلاس میں ہوگا۔

رحمت خان کا پاکستان سکواش فیڈریشن کے ساتھ معاہدہ ختم ہو چکا ہے ۔

رحمت خان کی کوچنگ میں پاکستان نے ناصرف عالمی جونیئر سکواش میں اپنے اعزاز کا دفاع کیا بلکہ برٹش جونیئر میں بھی پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے۔ اس کے علاوہ ایشین جونیئر اور کئی دوسرے مقابلوں میں بھی پاکستانی کھلاڑی رحمت خان کی کوچنگ میں ہی سرخرو ہوئے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکریٹری ونگ کمانڈر ذوالفقار کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن رحمت خان کی بطور کوچ کارکردگی سے مطمئن ہے کیونکہ انہوں نے اچھے نتائج دئیے ہیں اور فیڈریشن ان کی خدمات کو جاری رکھنا چاھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ رحمت خان ذاتی مصروفیات کی بناء پر شاید خود اس کام کو جاری نہیں رکھنا چاہتے ہوں تاہم فیڈریشن کی کوشش ہو گی کہ وہ بدستور پاکستان کے قومی کوچ رہیں۔

دوسری جانب پاکستان سکواش ٹیم کے کوچ کا کہنا تھا کہ ان کی کوئی ذاتی مصروفیات نہیں اور وہ پاکستان کے سکواش کے کھلاڑیوں کے لیے ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

رحمت خان کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں پاکستان نے خاص طور پر جونیئر سطح پر کافی کامیابیاں حاصل کیں لیکن انہیں اس کا کوئی خاطر خواہ صلہ نہیں ملا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ وہ پاکستان کی سکواش کے لیے مزید خدمت کرنا چاھیں گے تاہم فیڈریشن کو بھی چاہیے کہ وہ خالی وعدوں اور شاباشوں پر ہی اکتفا نہ کرے اور انہیں نئے معاہدے میں مالی طور پر بہتر شرائط پر رکھا جائے۔

رحمت خان نے کہا کہ انہیں ان کی خدمات کا مناسب صلہ ملنا چاھیے تاکہ وہ زیادہ توجہ کے ساتھ کھلاڑیوں کی تربیت کر سکیں۔

اب کل ہونے والے اجلاس کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ رحمت خان قومی کوچ رہتے ہیں یا نہیں اور اگر رہتے ہیں تو کیاان کی شرائط مانی جائیں گی۔

کل ہونے والے اس اجلاس کی صدارت پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ائیر چیف مارشل کلیم سعادت کریں گے۔

پاکستان سکواش فیڈریشن کے ساتھ الحاق شدہ تیرہ اسوسی ایشنز کے نمائندے اس اجلاس میں شرکت کریں گے جن میں سے کسی ایک کو پورے سال کی بہترین کارکردگی پر ٹرافی دی جائے گی۔

2004 میں ہونے والے بین الاقوامی سکواش مقابلوں میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور 2005 کے قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کا شیڈول طے کیا جائے گا۔

اسی سال دسمبر میں ہونے والی ورلڈ ٹیم سکواش چمپئن شپ کے انتظامات کی تفصیلات بھی طے کی جائیں گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد