BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 December, 2003, 07:41 GMT 12:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سکواش: اپ سیٹ کاسلسلہ جاری رہا
سکوائش

عالمی اوپن سکواش میں اپ سیٹ کی جو روایت ٹورنامنٹ کے آغاز میں قائم ہوئی وہ جمعہ کو ہونے والے کواٹر فائنل مقابلوں میں بھی جاری رہی۔

جمعہ کو اس وقت ایک اور اپ سیٹ ہوا جب پانچویں نمبر کے کھلاڑی آسٹریلیا کے انتھونی رکٹ نویں سیڈ مصر کے امر شبانہ سے ایک زبردست اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہار گئے۔

یہ میچ اس لحاظ سے خاصا دلچسپ تھا کہ آخر تک یہ میچ برابر رہا اور صرف ایک پوائنٹ سے اس کا فیصلہ ہوا۔

انتھونی نے پہلی گیم 14/15 سے جیت لی اور جواب میں امر شبانہ نے دوسری گیم اسی طرح 14/15 سے جیتی۔

تیسری گیم میں بھی امر شبانہ چھائے رہے اور یہ گیم 12/15 سے جیت لی۔ چوتھی گیم میں رکٹ میچ میں پھر واپس آئے اور انہوں نے اس گیم میں شبانہ کو 12/15 سے ہرا دیا۔

اس موقع پر یہ میچ دو دو گیم سے برابر ہو گيا۔اور فیصلہ پانچویں گیم پر ہونا ٹھہرا۔آخری گيم بھی خاصی کانٹے دار رہی جس سے تماشائي خوب محظوظ ہوئے۔

ایک موقع پر میچ انتھونی رکٹ کی جھولی میں گرتا دکھائی دیا جب انتھونی دس کے مقابلے چودہ پوائنٹ سے آگے تھے اور جیت کے لیے صرف ایک میچ پوائنٹ درکار تھا لیکن آج قسمت امر شبانہ کے ساتھ تھی اور انہوں نےلگاتار چار پوائنٹس حاصل کیے اور فیصلے کے لیے تین پوائنٹ کی کمی رہ گئی اور یوں امر شبانہ یہ گیم 16/17 سے ہار گئے۔

سات سیڈ مصر کے کریم درویش اور اٹلی کے ڈیوڈ بیانکیتی کا مقابلہ یک طرفہ رہا اور کریم نے یہ میچ تین لگاتار گیمز سے جیت لیا۔

فرانس کے تھیاری لنکو نے برطانیہ کے نک میتھیو کو ایک کے مقابلے تین گیمز سے شکست دی۔

کوارٹر فائنل کے چوتھے اور آخری میچ میں برطانیہ کے لی بچل اور آسٹریلیا کے جوزف کنائپ کے درمیان ہوا اس میچ میں بھی بڑا کانٹے دار مقابلہ ہوا اوراس کا فیصلہ بھی پانچ گیمز کے بعد ہوا اور آسٹریلیا کے جوزف کنائپ نے دو کے مقابلے تین گیمز سے میچ حیت کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

اب ہفتے کو ہونے والے سیمی فائنل مقابلوں میں ایک سیمی فائنل دونوں مصری کھلاڑیوں کریم درویش اور امر شبانہ کے درمیان ہو گا لہذا فائنل میں ایک مصری کھلاڑی کی موجودگی تو یقینی ہے۔

دوسرا سیمی فائنل تھیاری لنکو اور جوزف کنائپ کے درمیان ہو گا۔

سیمی فائنل میں پہچنے والے چاروں کھلاڑیوں میں تھیاری لنکو ٹاپ سیڈ ہیں اگرچہ ٹورنامنٹ میں وہ چوتھے سیڈ تھے۔لیکن پہلے دوسرے اور تیسرے سیڈ کے فارغ ہونے کے بعد ان کا ہی چانس زیادہ نظر آتا ہے۔ تاہم کل سیمی فائنل میں جوزف کے ارادے بھی کافی خطرناک ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد