BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باسط اشفاق کی شاندار جیت

فائل فوٹو: اسکواش جونیئر چیمپیئن شِپ
فائل فوٹو: اسکواش جونیئر چیمپیئن شِپ
پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے چار میں سے تین ٹائٹلز جیت لیے ہیں جن میں انڈر19 ایونٹ (ڈرائسڈل کپ) میں باسط اشفاق کی شاندار جیت بھی شامل ہے۔

باسط اشفاق نے، جو نمبر دو سیڈ تھے، فائنل میں مصر کے طارق مومن کو چار گیمز کے سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ گزشتہ سال وہ کوارٹرفائنل میں ہم وطن یاسر بٹ سے ہارگئے تھے۔

یاسر بٹ اس مرتبہ چیمپئن شپ کے ٹاپ سیڈ تھے لیکن انہیں کوارٹرفائنل میں انگلینڈ کے ٹام رچرڈز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انڈر 15 کے فائنل میں پاکستان کے شعیب حسن نے مصر کے احمد اسامہ کو تین گیمز میں شکست دی۔

انڈر13 ایونٹ بھی پاکستان کے نام رہا۔ فرحان زمان نے صرف اٹھارہ منٹ میں مصر کے فواد خلیفہ کو آؤٹ کلاس کردیا۔

انڈر17 فائنل میں پاکستان کے بلال زمان کو مصر کے عمر ابوزید نے باآسانی ہرادیا مصری کھلاڑی نے کوارٹرفائنل میں پاکستان کے عالم زیب کو بھی شکست دی تھی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کا تمام چاروں ایونٹس کے فائنل تک رسائی حاصل کرنا اور ان میں سے تین میں کامیابی حاصل کرنا ان نوجوان کھلاڑیوں کی بھرپور صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ کوچ رحمت خان کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے۔

یہ کامیابیاں اس اعتبار سے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہیں کہ چیمپئن شپ کے لئے منتخب ہونے والے چار کھلاڑیوں نے اسلام آباد میں قومی کیمپ میں آکر ٹریننگ کے بجائے پشاور میں جان شیرخان کے ساتھ پریکٹس پر اصرار کیا تھا جس پر پاکستان اسکواش فیڈریشن نے پہلی مرتبہ جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں برٹش اوپن جونیئر کے اسکواڈ سےباہر کردیا تھا۔

عام تاثر یہ دیا جارہا تھا کہ ان چار کھلاڑیوں کے بغیر پاکستان کے لئے کامیابیاں حاصل کرنا ممکن نہ ہوگا لیکن باسط اشفاق، فرحان زمان، شعیب حسن اور بلال زمان نے بڑی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

باسط اشفاق اور شعیب حسن کا تعلق لاہور سے ہے جبکہ فرحان زمان اور بلال سابق برٹش اوپن چیمپئن قمر زمان کے بھتیجے ہیں۔ فرحان کے والد فخر زمان اور بلال کے والد شمس زمان بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد