BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 12 December, 2004, 13:09 GMT 18:09 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسکواش کھلاڑی، اسکواڈ سے خارج

 اسکواش
پاکستان اسکواش فیڈریشن نے پہلی مرتبہ جرات مندانہ قدم اٹھایا ہے
پاکستان اسکواش فیڈریشن نے قومی کیمپ میں شرکت سے انکار کرنے والے چار کھلاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں برٹش اوپن جونیئر کے اسکواڈ سے خارج کردیا ہے۔

ایشین جونیئر چیمپئن فرحان محبوب، وقارمحبوب، دانش اطلس اور عامر اطلس آئندہ ماہ برٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے بارہ رکنی پاکستانی اسکواڈ میں شامل تھے۔

یہ چاروں کھلاڑی رحمت خان کی نگرانی میں ستائیس نومبر سے شروع ہونے والے قومی کیمپ میں نہیں آئے بلکہ وہ پشاور میں سابق عالمی چیمپئن جان شیرخان کے ساتھ پریکٹس کررہے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ فرحان اور وقار جان شیر خان کے بھانجے جبکہ عامر اور دانش ان کے بھتیجے ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن نے برٹش اوپن جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں امان گل نوشیروان اور طاہراقبال کو شامل کیا ہے ۔

فرحان محبوب کو بھارت میں ہونے والی عالمی ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں بھی حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے اور ان کی جگہ فرخ زمان بھارت بھیجے گئے ہیں۔

ماضی میں بھی متعدد کھلاڑی قومی کیمپ میں آنے کے بجائے اپنے طور پر ٹریننگ کو ترجیح دیتے رہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی تھی لیکن پاکستان اسکواش فیڈریشن نے پہلی مرتبہ جرات مندانہ قدم اٹھاتے ہوئے ایک مثال قائم کی ہے۔

فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائرمارشل راشد کلیم نے بی بی سی کو بتایا کہ کھلاڑی کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو اگر اس نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ برٹش اوپن جونیئر کے منتظمین نے ان چاروں کھلاڑیوں کے نام ڈراز سے خارج کردیئے ہیں۔ منتظمین نے بتایا ہے کہ انڈر19 ایونٹ میں مزید کسی کھلاڑی کی گنجائش نہیں ہے اگر ہوئی تو پاکستان کے ایک کھلاڑی کو موقع دیا جائے گا۔

اس ایونٹ میں اب باسط اشفاق اور یاسربٹ پاکستان کی نمائندگی کریں گے جبکہ امان گل انڈر17 طاہراقبال انڈر15 اور نوشیروان انڈر13 میں حصہ لیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد