BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 06 November, 2004, 16:05 GMT 21:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی لڑکیاں برٹش اوپن میں

کارلا خان
کارلا خان عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
پاکستان اسکواش فیڈریشن نے آئندہ سال جنوری میں ہونے والی برٹش اوپن جونیئر کے لڑکیوں کے مقابلوں میں پہلی مرتبہ حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس مقصد کے تحت دو لڑکیاں ان مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری ونگ کمانڈر ذوالفقار احمد نے بی بی سی کو بتایا کہ برٹش اوپن جونیئر کے بوائز ایونٹس کے لئے بارہ کھلاڑیوں کا انتخاب پہلے ہی عمل میں آچکا ہے جبکہ دو لڑکیوں کو بھی پہلی مرتبہ گرلز ایونٹس میں شرکت کے لئے بھیجا جائے گا ان کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کے ذریعے کیا جائے گا جو اسوقت اسلام آباد میں جاری ہیں۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سیکریٹری کے مطابق پاکستانی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ عید کے بعد قومی جونیئر کوچ رحمت خان کی نگرانی میں شروع ہوجائے گا۔

رحمت خان جن سے پاکستان اسکواش فیڈریشن نے اپنے معاہدے میں مزید توسیع کردی ہے جونیئر کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ان کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ انڈر19 ایونٹ میں یاسربٹ باسط اشفاق اور فرحان محبوب سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ انڈر17 میں عامر اطلس اور انڈر15 میں وقار محبوب حریف کھلاڑیوں کے لئے خطرہ ہونگے جبکہ نوعمر دانش اطلس انڈر13 میں حصہ لینگے۔

رحمت خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا مستقبل انہی نوجوان کھلاڑیوں سے وابستہ ہے اور ان کی کوشش ہوگی کہ جتنی جلد ہوسکے یہ کھلاڑی سینئر سرکٹ میں آکر عالمی رینکنگ میں بہتر پوزیشن حاصل کرسکیں۔

جونیئر کھلاڑیوں سے رحمت خان کی توقعات اس لئے سمجھ میں آتی ہیں کہ پاکستان کے سینئر کھلاڑی ملک سے باہر اچھے نتائج دینے میں بری طرح ناکام رہے ہیں ناٹنگھم میں جاری برٹش اوپن میں پاکستان کے منصور زمان اور شاہد زمان پہلے راؤنڈ سے آگے نہ بڑھ سکے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد