BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 May, 2006, 17:20 GMT 22:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پروفیشنل افراد کی ضرورت ہے‘

جہانگیر خان
جہانگیرخان اس وقت ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر ہیں
دس برٹش اوپن اور چھ ورلڈ اوپن اعزازات جیتنے والے عظیم کھلاڑی جہانگیرخان نے پاکستان سکواش فیڈریشن کے ڈھانچے میں بنیادی تبدیلی کرتے ہوئے اس میں سکواش کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ٹیکنوکریٹس کی شمولیت کا مطالبہ کیا ہے۔

جہانگیرخان جو اس وقت ورلڈ سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں کہتے ہیں کہ عصرحاضر کے تقاضوں کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن کے معاملات پیشہ ورانہ اور جمہوری انداز میں چلانے کی ضرورت ہے کیونکہ اس وقت تمام فیصلے تین افراد یعنی فیڈریشن کے صدر( جو ایئرچیف مارشل ہوتے ہیں)، سینئر نائب صدر اور سیکریٹری کرتے ہیں جبکہ بہت سے معاملات کا ایئر چیف مارشل کو پتہ بھی نہیں ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے نائب صدور بھی برائے نام اور’ڈمی‘ ہوتے ہیں۔

جہانگیرخان کے مطابق وہ خود پاکستان اسکواش فیڈریشن میں نائب صدر رہ چکے ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ اہم معاملات صرف صدر سینئر نائب صدر اور سیکریٹری ہی چلاتے ہیں۔

 پاکستانی سکواش کو دوبارہ بلند مقام پر لانے کے بارے میں جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ سکواش کو سمجھنے والے افراد کو سامنے لایا جائے اور ان کی سنی جائے اور ان کی تجاویز پر عمل کیا جائے جیسا کہ آسٹریلیا انگلینڈ اور مصر میں سابق انٹرنیشنل کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جاتا رہا ہے۔

پاکستانی سکواش کو دوبارہ بلند مقام پر لانے کے بارے میں جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ سکواش کو سمجھنے والے افراد کو سامنے لایا جائے اور ان کی سنی جائے اور ان کی تجاویز پر عمل کیا جائے جیسا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ اور مصر میں سابق بین الاقوامی کھلاڑیوں کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جاتا رہا ہے۔

جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ وہ کھلاڑی جن کا اس وقت کوئی مقام نہیں ہے وہ اپنی مرضی سے ٹریننگ کرنے کے مطالبے کرکے فیڈریشن کو بلیک میل کرتے رہے ہیں اور فیڈریشن ڈسپلن پر عمل درآمد کے معاملے میں ناکام رہی ہے۔

جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حال ہی میں جتنے بھی بین الاقوامی ایونٹس منعقد ہوئے وہ مرحوم ائرچیف مارشل مصحف علی میر کی ذاتی دلچسپی اور کوششوں کا نتیجہ تھے۔

سابق عالمی نمبر ایک کھلاڑی کا کہنا ہے رحمت خان کی کوچنگ میں پاکستان نے عالمی جونیئر مقابلوں میں شاندار نتائج دیئے لیکن ان کے لیئے مشکل حالات پیدا کردیئے گئے جس کے سبب انہیں اپنے عہدے سے استعفی دینا پڑا۔

جہانگیرخان کے خیال میں موجودہ صورتحال دیکھتے ہوئے پاکستانی سکواش کا مستقبل تابناک نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد