سکواش چمپئن شپ، انگلینڈ فاتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مصحف علی سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں آٹھ سے چودہ دسمبر تک ہونے والی عالمی مینز ٹیم سکواش چمپئن شپ انگلینڈ کی ٹیم نے جیت لی ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اس چمپئن شپ میں پہلی سیڈ ٹیم تھی۔ بدھ کو اس چمپئن شپ کا فائنل انگلینڈ اور دوسری سیڈ مصر کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے یہ مقابلہ بڑی آسانی سے صفر کے مقابلے دو میچز سے جیت لیا۔ فائنل مقابلے کا پہلا میچ انگلینڈ کے جیمز ول سٹروپ اور مصر کے امر شبانہ کے درمیان تھا۔اگرچہ اس میچ کا پہلا گیم امر شبانہ نے جیتا تاہم وہ بعد میں جیمز کی تیز شاٹس کا مقابلہ نہ کر سکے اور اگلی تینوں گیمز ہار کر میچ سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ دوسرا میچ انگلینڈ کے پیٹر نکل اور محمد عباس کے درمیان تھا۔ یہ مکمل طور پر ایک یک طرفہ مقابلہ ثابت ہوا اور پیٹر نکل نے بآسانی یہ میچ تین سٹریٹ گیمز میں جیت کر اپنی ٹیم کو اس عالمی چمپئن شپ کاچمپئن بنا دیا۔ فرانس نے کینڈا کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کینڈا چوتھے نمبر پر، آسٹریلیا کی ٹیم پانچویں نمبر پر، ملائشیا کی ٹیم نے چھٹی، جبکہ میزبان پاکستان کی ٹیم نے ساتویں پوزیشن حاصل کی۔ ساتویں پوزیشن کے لیے پاکستان کی ٹیم کا مقابلہ ویلز کی ٹیم سے ہوا۔ پاکستان نے تین میں سے دو میچ جیتے اور ساتویں نمبر پر رہی۔ پاکستان کی ٹیم اس چمپئن شپ میں سیڈنگ کے لحاظ سے بھی ساتویں نمبر پر ہی تھی۔ چمپئن شپ کے فائنل کے مہمان خصوصی وزیر اعظم پاکستان شوکت عزیز تھے۔ انہوں نے پاکستان میں سکواش کی ترقی کے لیے پاکستان سکواش فیڈریشن کو ڈھائی کروڑ روپے کی گرانٹ دینے کا اعلان کیا۔ وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا کہ ان کی تمام توقعات اب نئی پود سے وابستہ ہیں اور انہیں امیدہے کہ یہ نوجوان کھلاڑی جلد جہانگیر خان اور جان شیر خان کا خلا پُر کر دیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے عالمی مینز ٹیم سکواش چمپئن شپ میں چھ بار فتح حاصل کی ہے۔ پاکستان نے آخری بار انیس سو ترانوے میں یہ چمپئن شپ جیتی لیکن انیس سو ستانوے کے بعد پاکستان کی ٹیم کواٹر فائنل میں بھی نہیں پہنچ سکی ہے۔ لیکن اس چمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کواٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔ | اسی بارے میں سکواش: پاکستان ساتویں نمبر پر27 November, 2005 | کھیل اسلامی کھیلوں میں غیرمسلم کھلاڑی17 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||