سکواش: پاکستان ساتویں نمبر پر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آٹھ سے چودہ دسمبر تک پاکستان کے شہر اسلام آباد میں ہونے والی سکواش کی عالمی ٹیم چمپئن شپ میں پاکستان کی ٹیم سیڈنگ میں ساتویں نمبر پر ہے جبکہ دنیائے سکواش کے اس اہم ترین ٹورنامنٹ میں فرسٹ سیڈ انگلینڈ کی ٹیم ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم میں سابق عالمی چمپئن اور کئی سالوں تک عالمی نمبر ایک پیٹر نکل، جیمز ولسٹروپ اور نک میتھیو شامل ہیں اور انگلینڈ کی ٹیم سب سے مضبوط ٹیم ہے۔ ٹورنامنٹ کی سیکنڈ سیڈ ٹیم مصر کی ہے جس میں سابق عالمی چمپئن امر شبانہ بھی شامل ہیں۔ موجودہ عالمی نمبر ایک فرانس کے تھیری لنکو کی ٹیم میں موجودگی کی سبب فرانس کی ٹیم اس عالمی چمپئن شپ کی تھرڈ سیڈ ہے۔ آسٹریلیا کے ڈیوڈ پالمر کے اس چمپئن شپ میں نہ ہونے کے سبب آسٹریلیا کی ٹیم سیڈنگ میں چوتھے نمبر پر آ سکی ہے۔ ڈیوڈ پالمر پر ایشن سکواش فیڈریشن نے گزشتہ برس بھارت میں ہونے والے ایک سکواش ٹورنامنٹ میں ریفری کے خلاف غیر اخلاقی رویے کے سبب ایشیا میں ایک سال تک کھیلنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن نے ایشین سکواش فیڈریشن کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ڈیوڈ پالمر کو اس چمپئن شپ میں مدعو نہیں کیا۔ کینیڈا کی ٹیم پانچویں نمبر پر ہے اور تماشائیوں کو اپنے کھیل سے محظوظ کرنے والے جوناتھن پاور بھی اس ٹیم میں شامل ہیں۔ ملائیشیا کی ٹیم چھٹے نمبر پر ہے اور اس کے بعد میزبان پاکستانی ٹیم کا نمبر آتا ہے۔ پاکستان کی ٹیم شاہد زمان، منصور زمان، فرحان محبوب اور سفیر اللہ خان پر مشتمل ہے۔ سکواش کی عالمی ٹیم چمپئن شپ میں بائیس ممالک شرکت کر رہے ہیں۔ ان ممالک کو چھ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان پول ایف میں ہے اس پول میں ملائیشیا، سپین اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ہیں۔ آٹھ سے دس دسمبر تک راؤنڈ روبن کے طریقے سے مقابلے ہوں گے۔ ناک آؤٹ سٹیج کا آغاز گیارہ دسمبر سے ہو گا۔ سیمی فائنل تیرہ دسمبر کو اور فائنل چودہ دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ | اسی بارے میں اسلامی کھیلوں میں غیرمسلم کھلاڑی17 September, 2005 | کھیل کارلا خان وومن اسلامک گیمز میں07 September, 2005 | کھیل شاہد زمان کی ہار اور دستبرداری21 August, 2005 | کھیل پاکستان اوپن: تھیری لنکو فاتح29 July, 2005 | کھیل پاکستان اوپن: دفاعی چیمپئن کو شکست28 July, 2005 | کھیل پاکستانیوں کی خراب کارکردگی25 July, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||