خاتون ریفری کو دھمکی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان سکواش فیڈریشن نے آسٹریلوی خاتون ریفری کو ہراساں کرنے کے الزام میں سابق انٹرنیشنل کھلاڑی میر زمان گل پر غیرمعینہ مدت کے لیئے پابندی عائد کردی ہے۔ گزشتہ سال اسلام آباد میں ہونے والی عالمی ٹیم سکواش چیمپئن شپ کے دوران مارکر کے فرائض انجام دینے والے میرزمان گل نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی ورلڈ سکواش فیڈریشن کی خاتون ریفری کرس سنکلیئر کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے ان کے بارے میں مثبت رپورٹ نہیں دی تو انہیں سنگین نتائج بھگتنے ہونگے۔ کرس سنکلیئر ورلڈ سکواش فیڈریشن کے ورلڈ ریفریز پینل میں شامل ہیں اور وہ سکواش کے اہم مقابلوں میں ریفرنگ کے ساتھ ساتھ دیگر ریفریز اور مارکرز کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیتی ہیں جس کی بنیاد پر ان ریفریز اور مارکرز کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔ کرس سنکلیئر میرزمان گل کی طرف سے ملنے والی دھمکی سے اسقدر خوفزدہ ہوئیں کہ چیمپئن شپ کے دوران ہی وطن واپس چلی گئیں۔ بعد میں انہوں نے ورلڈ سکواش فیڈریشن سے اس واقعے کی شکایت کی تھی جس پر ورلڈ سکواش فیڈریشن نے پاکستان سکواش فیڈریشن سے میرزمان گل کے خلاف کارروائی کے لیئے کہا تھا۔ میرزمان گل کا بحیثیت کھلاڑی کیریئر بھی ہنگامہ خیز رہا ہے۔ ماضی میں وہ متعدد متنازعہ واقعات میں ملوث رہے ہیں جن میں برٹش اوپن کے میچ میں آسٹریلیا کے انتھونی ہل کو لہولہان کرنا اور جرمنی میں سکواش ریکٹس وغیرہ کی چوری قابل ذکر ہے۔ اس پس منظر کے باوجود انہیں ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں مارکر کی اہم ذمہ داری سونپنا پاکستان سکواش فیڈریشن کے اس دعوے کی نفی کرتا ہے کہ وہ ڈسپلن کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ | اسی بارے میں سکواش: رحمت خان مستعفی30 March, 2006 | کھیل سکواش چمپئن شپ، انگلینڈ فاتح14 December, 2005 | کھیل سکواش: پاکستان ساتویں نمبر پر27 November, 2005 | کھیل اسلامی کھیلوں میں غیرمسلم کھلاڑی17 September, 2005 | کھیل کارلا خان وومن اسلامک گیمز میں07 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||