BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 05 May, 2006, 18:42 GMT 23:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مدثر نذر: کرکٹ اکیڈمی کے ڈائریکٹر

مدثر نذر
مدثر نذر کو اس عہدے کے لیے مستقل بنیادوں پر رکھا گیا ہے
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماضی کے اوپنگ بیٹس مین مدثر نذر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور کا ڈائریکٹر مقرر کیا ہے۔

جمعہ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں اس فیصلے سمیت دیگر امور پر بھی فیصلے ہوئے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کافی عرصے سے اس اہم عہدے پر کسی کے نہ ہونے کے سبب کام نہیں ہو رہا تھا مدثر نذر کو اس عہدے کے لیے مستقل بنیادوں پر رکھا گیا ہے۔ وہ اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔ اکیڈمی کی دیگر اسامیوں کے لیے تقرریاں مدثر نذر کے مشورے سے کی جائیں گی۔

ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس کے بعد پی سی بی کے چئرمین شہریار خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ دورۂ انگلینڈ کے لیے پاکستان کی ٹیم کا کنڈیشنگ کیمپ مئی کے آخری ہفتے میں لگایا جائے گا تقریبا آٹھ دن کے بعد کچھ دن کا وقفہ دیا جائے گا اور نو جون کو باقاعدہ کرکٹ کیمپ کا آغاز ہو گا جو بائیس جون تک جاری رہے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دوران دو ہفتوں کے لیے جنوبی افریقہ کے فیلڈنگ کوچ جونٹی روڈز بھی پاکستان کی ٹیم کی تربیت کریں گے اس دوران وہ آسٹریلیا جانے والی پاکستان اے کرکٹ ٹیم کی تربیت بھی کریں گے۔

مئی اور جون میں سخت گرمی کے باوجود لاہور میں کیمپ لگانے کی بابت شہر یار خان نے کہا کہ جس معیار کی سہولتیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہیں کسی اور جگہ نہیں اس لیے کیمپ کو لاہور میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایڈہاک کمیٹی نے پاکستان کو تین اہم اور بڑے ٹورنامنٹس ایشیا کپ،چمپئنز ٹرافی 2008 اور عالمی کپ 2011 کی میزبانی ملنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے اپیل کی کہ سٹیڈیمز کا کنٹرول پاکستان کرکٹ بورڈ کو دیا جائے تاکہ اہم ترین ایونٹس منعقد کرنے کے لیے انہیں اپ گریڈ کیا جائے۔

پی سی بی کے چئرمین شہر یار خان نے بتایا کہ ان سٹیڈیمز کو اپ گریڈ کرنے، پچز تیار کرنے، گراؤنڈ کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی معیار کی سکرین بنانے کے لیے کروڑوں روپے لگائے جائیں گے اور یہ تب ہی ممکن ہے کہ یہ سٹیڈیم ہمارے کنٹرول میں ہوں۔

پی سی بی کے چئرمین کے مطابق ایڈہاک کمیٹی کے اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے سپانسر شپ حاصل کرنے اور ڈومیسٹک کرکٹ کو ٹیلی ویژن پر دکھانے والے اہم معاملات پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ایڈہاک کمیٹی کا اگلا اجلاس پانچ جون کو ہو گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد