انگلینڈ:150 رن کی مجموعی برتری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے پر انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹ کے نقصان پر انتیس رن بنا لیے ہیں اور اسے انڈیا پر مجموعی طور پر ایک سو پچاس رن کی سبقت حاصل ہے۔ اس وقت اویس شاہ اور نائٹ واچ مین شان یوڈل کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے اینڈریو سٹراس تھے۔ وہ چار رن بنا کر مناف پٹیل کی گیند پر کیچ ہوئے۔ ایئن بیل کوسریسانتھ نے آؤٹ کیا انہوں نے 8 رن بنائے۔ اس سے قبل انڈین ٹیم چائے کے وقفے کے بعد دو سو اناسی رن بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اس طرح انگلینڈ کو انڈیا پر ایک سو اکیس رن کی برتری حاصل ہوئی تھی۔انڈیا کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی مناف پٹیل تھے جنہیں جیمز اینڈسن نے بولڈ کیا۔ انہوں نے سات رن بنائے جبکہ سریسانتھ انتیس رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار، میتھیو ہوگارڈ نے دو جبکہ شان یوڈل،مونٹی پنیسر اور اینڈریو فلنٹاف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ آؤٹ ہونے والے دیگر انڈین بلے بازوں میں انیل کمبلے 30 رن بنا کر مونٹی پنیشر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہوں نے سریسانتھ کے ساتھ مل کر نویں وکٹ کی شراکت میں پچپن رن بنائے۔ اس سے قبل ہربھجن سنگھ کو دو کے انفرادی سکور پر جیمز اینڈرسن کی گیند پر گیرئنٹ جونز نے ایک خوبصورت کیچ لے کر آؤٹ کیا۔
مہندر دھونی فلنٹاف کے ایک اوور میں لگاتار تین چوکے لگانے کے بعد چوتھی گیند پر رن آؤٹ ہوئے۔ دھونی نے 11 چوکوں کی مدد سے چونسٹھ رن بنائے جبکہ عرفان پٹھان 26 رن بنا کر شان یوڈل کی گیند پر کیچ ہوئے۔ میچ کے تیسرے دن یوراج سنگھ اور راہول ڈراوڈ نے بھارت کے گزشتہ دن کے سکور نواسی رن تین کھلاڑی آؤٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی۔ بھارت کی چوتھی وکٹ صرف پانچ رن کے اضافے کے بعد اس وقت گری جب یوراج سنگھ سینتیس کے انفرادی سکور پر اینڈریو فلنٹاف کی گیند پر انگلش کیپر گیرئنٹ جونز کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ یوراج کے پویلین پہنچنے کے بعد مہندر دھونی میدان میں اترے کو کپتان راہول ڈراوڈ کے ساتھ مل کر سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ جب انڈیا کا سکور 142 پر پہنچا تو راہول ڈراوڈ سیریز میں تیسری نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد باون رن بنا کر جیمز اینڈرسن کا شکار بن گئے۔
ونکھڈے سٹیڈیم پر کھیلے جانے والے میچ کےدوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم چار سو رن بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ انڈیا کی طرف سے سریسانتھ نے چار جبکہ ہربھجن سنگھ نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔ سیریز کےاس تیسرے میچ میں دباؤ انگلینڈ پر ہے کیونکہ بھارت کو سیریز میں برتری حاصل ہے۔اس سیریز کا پہلا ٹیسٹ ڈرا ہوگیا تھا جبکہ دوسرا ٹیسٹ بھارت نے جیتا تھا۔ اس ٹیسٹ میں انگلش ٹیم میں اوپنر الیسٹر کُک کی جگہ اویس شاہ، سٹیو ہارمیسن کی جیمز اینڈرسن اور این بلیک ویل کی جگہ شان یوڈل کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بھارت نے صرف ایک تبدیلی کرتے ہوئے لیگ سپنر پیوش چاؤلہ کی جگہ فاسٹ بولر سریسانتھ کو کھلایا ہے۔ بھارت کی ٹیم: وسیم جعفر، وریندر سہواگ، راہول ڈراوِڈ (کپتان)، سچن تندولکر، یووراج سنگھ، ایم ایس دھونی (وکٹ کیپر)، عرفان پٹھان، ہربھجن سنگھ، انیل کمبلے، سریسناتھ، مناف پٹیل۔ انگلینڈ کی ٹیم: ایئن بیل، اینڈریو سٹراس، اویس شاہ، کیون پیٹرسن، پال کالنِگ وُڈ، اینڈریو فلنٹاف (کپتان)، گیرئنٹ جونز (وکٹ کیپر)، شان یوڈل، میتھیو ہوگارڈ، جیمز اینڈرسن، مونٹی پنیسر۔ |
اسی بارے میں انڈین ٹیم مشکلات کا شکار19 March, 2006 | کھیل ’انگلینڈ کورفتارپر انحصارکرناچاہیے‘ 17 February, 2006 | کھیل ’یہ ایک شاندار کیریئر کا آغاز ہے‘14 March, 2006 | کھیل موہالی ٹیسٹ میں انڈیا کی فتح 13 March, 2006 | کھیل انیل کمبلے کی پانچ سو وکٹیں11 March, 2006 | کھیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||