محمد یوسف کی سولہویں سینچری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر بھارت کے خلاف تین سو انچاس رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔ یونس خان کے بعد محمد یوسف نے بھی سینچری مکمل کر لی ہے۔ یونس خان 140 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ دونوں کھلاڑی تیزی سے رنز سکور کرنے کی کوشش میں ہیں جس سے دکھائی دیتا ہے کہ پاکستان اننگز ڈیکلیئر کرنے کے بعد بھارت کو دوسری اننگز کھیلنے کی دعوت دے گا۔ چوتھے دن یونس خان اور کامران اکمل نے چوتھے دن کھیل ختم ہونے تک بالترتیب 64 اور 59 رن پر ناٹ آؤٹ تھے، اننگز کا آغاز کیا ۔ کامران اکمل 78 کے انفرادی سکور پر عرفان پٹھان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ان کا کیچ انیل کمبلے نے لیا۔انہوں شیعیب ملک اننگز کی جگہ اننگز کا آغاز کیا تھا جو اپنے والد کی وفات کی وجہ سے کھیل میں حصہ نہیں لے پا رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے سلمان بٹ اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔سلمان بٹ کو عرفان پٹھان کے دوسرے ہی اوور میں اس وقت چانس ملا جب لکشمن نے ان کا ایک آسان کیچ گرا دیا مگر وہ اس چانس سے زیادہ فائدہ نہ اٹھا سکے اور 24 رن بنا کر انیل کمبلے کی گیند پر کیچ ہو گئے۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 603 رنز بنائے اور اس طرح اس کو پاکستان پر پندرہ رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔ پاکستانی ٹیم : انضمام الحق (کپتان)، سلمان بٹ، شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، شاہد آفریدی، عبد الرزاق، کامران اکمل، شیعب اختر، محمد آصف اور دانش کنیریا۔ بھارتی ٹیم : راہول ڈراوڈ (کپتان)، وریندر سہواگ، وی وی ایس لکشمن، سچن تندولکر، یوراج سنگھ، مہندر دھونی، عرفان پٹھان، انیل کمبلے، آر پی سنگھ ، ظیہر خان اور ہربھجن سنگھ۔ |
اسی بارے میں دھونی اور پٹھان کی عمدہ بیٹنگ23 January, 2006 | کھیل کراچی، انضمام کی شمولیت مشکوک23 January, 2006 | کھیل دھونی کی اننگز بہترین : ڈراوڈ23 January, 2006 | کھیل بھارتی بلے بازوں کی پراعتماد بیٹنگ22 January, 2006 | کھیل پاکستان مستحکم پوزیشن میں21 January, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||