بیل کی سینچری، فلنٹاف آؤٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد میچ کے تیسرے روز پاکستان کے 462 رن کے جواب میں انگلینڈ نے5 وکٹوں کے نقصان پر309 رن بنائے ہیں۔ کیون پیٹرسن نے ایک شاندار چھکے ساتھ اپنی سینچری مکمل کی اور شعیب اختر کی اگلی ہی گیند پر وہ محمد یوسف کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔ اینڈریو فلنٹاف صرف ایک رنز بنا کر شعیب اختر کی گینڈ پر کلین بولڈ ہو گئے۔ اس وقت آئین بیل 103 رنز پر کھیل رہے ہیں گیرنٹ جونز ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے پیٹرسن تھے جو سو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پیٹرسن کو سو رنز بنانے خوش قسمت رہے اور شاہد آفریدی کی گیند پر دانش کنیریا نے دو دفعہ کیچ ڈراپ کر دیا۔ این بیل دوسری جانب ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کرتے رہے اور میچ میں انگلینڈ کی طرف سے دوسری سینچری مکمل کی۔ اس سے پہلے پیر کے روز اینڈریو سٹراس، مائیکل وان اور ٹریسکوتھک آؤٹ ہو گئے تھے۔ انگلینڈ کا سکور ابھی تک پاکستان کے 462 رنز سے 146 رنز کم ہے۔ پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی ٹیم |
اسی بارے میں شاہد آفریدی کی شاندار واپسی20 November, 2005 | کھیل فیصل آباد ٹیسٹ، آسان نہ لیں: وولمر17 November, 2005 | کھیل انضمام الحق کے ستارے کیا کہتے ہیں18 November, 2005 | کھیل ٹریسکوتھک ٹیم کے ساتھ رہیں گے18 November, 2005 | کھیل سلمان بٹ سےسیکھیں19 November, 2005 | کھیل مائیکل وان، فٹ ہونے کیلیے پرامید12 November, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||