بھارت کراچی ٹیسٹ کیلیے’رضامند‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ بورڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے دوران کراچی میں ایک ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ کے انعقاد پر رضامند ہو گیا ہے تاہم اس تجویز کو بھارتی حکومت کی جانب سے منظور کیا جانا باقی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک اعلٰی اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ بھارت کو میچوں کے شیڈول پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ عباس زیدی کا کہنا تھا کہ ’ بھارت نے ہمیں بتایا ہے کہ وہ مجوزہ شیڈول پر معترض نہیں ہیں‘۔ شیڈول کے مطابق کراچی میں اکیس سے پچیس جنوری تک ٹیسٹ میچ جبکہ گیارہ فروری کو ون ڈے میچ کھیلا جائے گا۔ سنہ 2002 کے بعد سے اب تک صرف بنگلہ دیش اور اور سری لنکا کی ٹیموں نے کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلا ہے۔ یاد رہے کہ سنہ 2002 میں نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد دورہ ترک کر کے واپس چلی گئی تھی۔ انگلینڈ نے بھی اپنے حالیہ دورے میں کراچی میں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا تاہم برطانوی ٹیم 15 دسمبر کو کراچی میں ایک ون ڈے میچ کھیلے گی۔ بھارت کے خلاف تین ٹیسٹ اور پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پانچ جنوری سے لاہور میں شروع ہو گا جس کے بعد فیصل آباد اور کراچی میں میچ ہوں گے۔ بھارت نے اپنے گزشتہ دورہ پاکستان میں ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کی تھی جبکہ اس برس پاکستان نے اپنے دورہ بھارت میں ون ڈے سیریز جیتی تھی جبکہ ٹیسٹ سیریز برابر رہی تھی۔ | اسی بارے میں کراچی میں ٹیسٹ، پاکستان کی امید05 November, 2005 | کھیل درمیانے درجے کی بڑی کامیابی19 April, 2005 | کھیل فاتح پاکستانی ٹیم کی وطن واپسی18 April, 2005 | کھیل فائٹنگ کوالٹی، پاکستان کی طاقت17 April, 2005 | کھیل پاک بھارت دوستی اور پریشر15 April, 2005 | کھیل ’کانپور میں بھی تین سو رن ہوں گے‘14 April, 2005 | کھیل ’گنگولی سے رعایت نہیں‘31 March, 2005 | کھیل بنگلور: پاکستان کی فتح، سیریز برابر28 March, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||