BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 September, 2005, 21:12 GMT 02:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستانی خواتین ورلڈ سنوکر میں

خواتین
عالمی امیچر چیمپئن شپ کراچی میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شرکت کریں گی
کرکٹ، ایتھلیٹس، ٹیبل ٹینس اور تیراکی کے بعد اب پاکستانی خواتین سنوکر کے عالمی مقابلے میں بھی حصہ لیں گی۔

سنوکر کی عالمی امیچر چیمپئن شپ سات سے بائیس نومبر تک کراچی میں منعقد ہو رہی ہے جس میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شرکت کریں گی۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈ سنوکر ایسوسی ایشن اس عالمی ایونٹ کے لئے آٹھ کھلاڑیوں کی مینز ٹیم کا انتخاب کرے گی جبکہ پہلی مرتبہ پاکستانی خواتین بھی سنوکر کے عالمی مقابلے میں ایکشن میں نظرآئیں گی تاہم ان کی تعداد کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ہے۔

ایسوسی ایشن چند خواتین کھلاڑیوں کو سامنے لائی ہے جنہیں اس عالمی مقابلے کے لئے تربیت دی جائے گی اور ان میں سے بہتر کارکردگی کی حامل ایک یا دو کھلاڑی منتخب کی جائیں گی۔

پاکستان بلیئرڈز اینڈسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر علی اصغر ولیکا کا کہنا ہے کہ پاکستانی خواتین کا عالمی مقابلے میں حصہ لینا خوش آئند بات ہے تاہم وہ فوری طور پر ان سے کسی غیرمعمولی کارکردگی کی توقع نہیں کرسکتے۔

علی اصغر ولیکا کہتے ہیں کہ یورپی ممالک کے عالمی سنوکر کے پاکستان میں انعقاد کے بارے میں خدشات دور کئے جاچکے ہیں اس سلسلے میں فرانس سے تعلق رکھنے والے ورلڈ سنوکر فیڈریشن کے صدر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

اصغر ولیکا نے تسلیم کیا کہ ایک مرحلے پر وہ عالمی چیمپئن شپ کے منسوخ کئے جانے کے بارے میں سوچ رہے تھے لیکن عارف عباسی نے ہمت بندھائی اور ان کے تعاون کے نتیجے میں عربین سی کنٹری کلب میں یہ چیمپئن شپ منعقد ہوگی جو شہر سے چالیس کلومیٹر دور ایک خوبصورت کلب ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد