BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 August, 2005, 03:56 GMT 08:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
خواتین : نمائندگی بیس فیصد

خواتین کی ٹیم فائل فوٹو
خواتین کی کرکٹ ٹیم (فائل فوٹو)
پاکستان میں کھیلوں کی تمام فیڈریشنز جرنل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹیوں میں خواتین کی بیس فیصد نمائندگی ضروری قرار دے دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ ہفتے کے روز لاہور میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے فوجی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل عارف حسن نے اجلاس کے بعد بتایا کہ خواتین کی نمائندگی کا فیصلہ انٹرنیشنل اولمپک کونسل کی ہدایات کے بعد کیا گیاہے۔

خواتین کی بیس فیصد نمائندگی کے لیے فیڈریشنز کو اکتیس دسمبر تک کی مہلت دی گئی ہے۔

پی او اے کے صدر کے مطابق ہم اسے اپنے آئین کا حصہ بنائیں گے اور جو فیڈریشن آخری تاریخ تک اس پر عمل نہیں کرے گی تو اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

روائتی طور پر پاکستانی خواتین جن کھیلوں میں شرکت نہیں کرتیں جیسے ریسلنگ، باکسنگ اور ویٹ لفٹنگ وغیرہ ان کھیلوں کی فیڈریشنز کو خواتین کی نمائندگی کی پابندی سے مستسنی قرار دیا گیا ہے۔

ایگزیکٹو کمیٹی کے اس اہم اجلاس میں چند سپورٹس فیڈریشن کے پی او اے کے ساتھ الحاق کے مسئلے کو سلجھایا گیا جس کے نتیجے میں پاکستان گولف فیڈریشن اور پاکستان بیس بال اینڈ سوفٹ بال فیڈریشن کا پی او اے کے ساتھ الحاق کر لیا گیا۔

ستمبر میں ایران میں ہونے والی چوتھی وومین اسلامک گیمز کے لیے پاکستانی دستے کی بھی حتمی منظوری دی گئی۔

یہ دستہ ایک سو تین خواتین پر مشتمل ہو گا جس میں ستر سے زائد کھلاڑی ہوں گی۔ یہ کھلاڑی گیارہ کھیلوں میں مقابلہ کریں گی۔

مارچ دو ہزار چھ میں ہونے والی کومن ویلتھ گیمز کے دستے پر بھی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ کومن ویلتھ گیمز میں ستر افراد پر مشتمل دستہ بھیجا جائے گا تاہم اس میں کمی بیشی ہو سکتی ہے۔

کومن ویلتھ گیمز میں بھی پاکستانی کھلاڑی گیارہ کھیلوں میں شرکت کریں گے۔
اٹھارہ سے اٹھائیس اپریل تک کولبو میں ہونے والی ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان سے کافی بڑا دستہ شرکت کرے گا اور پی او اے کے صدر کے بقول ان گیمز کے لیے دستہ تین سو پچاس افراد پر مشتمل ہوگا۔

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان تمام اٹھارہ کھیلوں میں حصہ لے گا ان گیمز میں تین نئی گیمز سائکلنگ، وشو اور جوڈو بھی شامل ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد