پاکستانی ایتھلیٹس فن لینڈ روانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے دو اتھلیٹ فن لینڈ میں ہونے والی عالمی اتھلیٹکس چیمپین شپ میں شرکت کے لیے بدھ کی شام لاہور سے روانہ ہوئے ہیں۔ فن لینڈ کے شہر ہیلسنکی میں چھ سے تیرہ اگست تک ہونے والی اس عالمی چیمپین شپ میں پاکستان سے ایک مرد اتھلیٹ افضل بیگ اور ایک خاتون اتھلیٹ اس عالمی چیمپین شپ میں وائلڈ کارڈ انٹری کی بنیاد پر ملنے والے دعوت نامے کی بنا پر شریک ہو رہے ہیں۔ افضل بیگ عالمی چیمپین شپ میں دو سو میڑ کی دوڑ میں حصہ لیں گے۔ ان کا انتخاب مارچ میں ہونے والی قومی چیمپین شپ میں ان کی بہترین کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔ پاکستانی تیراک ہوں یا اتھلیٹ جب بھی عالمی سطح کے کسی مقابلے میں شریک ہوتے ہیں تو ہیٹس یعنی پہلے راؤنڈ سے ہی آ گے نہیں جا پاتے لیکن افضل بیگ کے بقول انہوں بہت محنت اور سخت تربیت کی ہے اور ان کا مصمم ارادہ ہے کہ وہ اگلے راؤنڈ تک ضرور پہنچیں۔ گل ناز آرا عالمی چیمپین شپ میں خواتین کی آٹھ سو میڑ کی دوڑ کے مقابلے میں شامل ہو رہی ہیں۔ گل ناز قومی چیمپین شپ میں پانچ گولڈ میڈل حاصل کرنے کے علاوہ انڈ و پاک پنجاب گیمز میں سلور میڈل بھی جیت چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کا یہ ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ پورے پاکستان کی خواتین اتھلیٹس میں سے انہیں اپنے ملک کی نمائندگی کا موقع مل رہا ہے یہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ گل ناز آرا کے بقول عالمی چیمپین شپ میں دنیا کی بڑی بڑی اتھلیٹس شرکت کر رہی ہیں اور ان کو ملنے والی سہولتیں اور تربیت ایسی ہے کہ ہم ان کا مقابلہ نہیں کر سکتے لہذا وہ وہاں اپنا قومی ریکارڈ ہی بہتر کرنے کی کوشش کر سکتی ہیں۔ آٹھ سو میڑ میں گل ناز کا ٹائم دو منٹ اور آٹھ سیکنڈ ہے۔ گل ناز پُرعزم ہیں کہ ستمبر میں تہران میں ہونے والے وومین اسلامک گیمز میں وہ میڈل حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||