چینی ایتھلیٹس کے لیے ٹھنڈا لباس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چین نے ایتھنز اولمپکس میں حصہ لینے والے اپنے ایتھلیٹس کے جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے نئی جیکٹ تیار کی ہے۔ یہ لباس کھلاڑیوں کے جسم کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دے گا تاکہ گرمی کی شدت اولمپک کھیلوں میں ان کی کارکردگی کو متاثر نہ کرے۔ چینی ایتھلیٹس یہ لباس مقابلے سے پہلے تیاری کے مراحل یعنی وارم اپ کے دوران پہنیں گے۔ اس لباس کی تیاری میں ایک خاص مادہ شامل ہے جسے اگر ایک بار فریج میں ٹھنڈا کر لیا جائے تو وہ خاصی دیر تک سرد رہ سکتا ہے۔ روزنامہ پیپلز ڈیلی کے مطابق اس جیکٹ کے درجہ حرارت کو ضرورت کے مطابق گھٹایا اور بڑھایا جا سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق اگر موسم سرحد ہو تو جیکٹ کو مائکرو وِیو آون میں گرم کیا جا سکتا ہے۔ خدشہ ہے کہ اگست میں شروع ہونے والے المپک گیمز کے دوران درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||