BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 12 May, 2004, 22:51 GMT 03:51 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایتھنز اولمپکس کا میزبان
News image
ایتھنز میں سٹیڈیم کا منظر
بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے تصدیق کی ہے کہ ایتھنز گرمائی اولمپک کھیلوں کی میزبانی کر سکے گا۔ یہ کھیل تیرہ اگست سے یونان کے دارالحکومت میں شروع ہو رہے ہیں۔

آئی او سی کے چیف اوور سیئر ڈینس آسولڈ نے کہا ’ہمیں بعض مقامات اور انتظامی ڈھانچے کے بارے میں شبہہ تھا۔ لیکن مجھے بہت خوشی ہے کہ یہ تمام مسائل ختم ہو گئے ہیں۔ اب کسی بات کا خطرہ نہیں رہا اور سب کچھ صحیح وقت پر ہو گا‘۔

انہوں نے انسپکٹروں کے دوروں کو ’مثبت‘ قرار دیتے ہوئے سٹیڈیم کی چھت کے کام میں ہونے والی پیش رفت کو سراہا۔

آسولڈ نے کہا کہ ان کھیلوں کا ایتھنز میں انعقاد یونانی عوام اور اولمپک مہم کے لئے مفید ثابت ہوں گا۔

ایتھنز میں منتظم گروہ کی سربراہ جیانا ڈسکالاکی نے کھیلوں کے وقت پر انعقاد کے سلسلے میں مقامی کارکنوں اور محنت کشوں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی محنت کے سبب سات برس کا کام چار برس میں مکمل ہو جائے گا جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ یونانی قوم جس بات کا تہیہ کر لیتی ہے، کر دکھاتی ہے۔

توقع ہے سٹیڈیم کی اٹھارہ ہزار ٹن وزنی چھت کا کام اپریل کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد