BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 July, 2005, 14:32 GMT 19:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عالمی مقابلے کے لئے پاکستانی تیراک

تیراکی
کینیڈا میں ماضی میں تیراکی کے مقابلے ہوتے رہے ہیں
ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ اتوار سے کینیڈا کے شہر مانٹریال میں شروع ہورہی ہے جس کے لیے پاکستان نے پانچ تیراکوں کا انتخاب کیا ہے جن میں امداد علی اور محمد عزیز کے علاوہ تین خواتین رباب رضا، کرن خان اور ثناء واحد شامل ہیں۔

رباب رضا اور کرن خان اس سے قبل بھی عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں رباب رضا کو یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ اولمپکس میں حصہ لینے والی پاکستان کی واحد خاتون تیراک ہیں۔ ثناء واحد بھی بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں البتہ ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت کا یہ ان کا پہلا موقع ہے۔

ثناء واحد نے ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے قبل ہی یہ بات ذہن میں رکھ لی ہے کہ وہ تمغہ جیتنے کا وعدہ نہیں کررہی ہیں کیونکہ وہ دیگر ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔ وہ تجربہ حاصل کرنے کے لیے کینیڈا جا رہی ہے۔ ان کی ترجیح اپنے انفرادی ریکارڈ کو بہتر بنانا ہے۔ ان کی کوشش ہوگی کہ خامیوں کو دور کریں۔

ثناء واحد نے کہا کہ پاکستان میں تیراکوں کو ٹریننگ کی بھرپور سہولتیں میسر نہیں ہیں دوسرے ممالک میں کوچنگ کا مربوط پروگرام مرتب کیا جاتا ہے یہی فرق کارکردگی میں سامنے آتا ہے۔

قیام پاکستان کے بعد پاکستانی تیراکوں نے 1948 کے لندن اولمپکس میں حصہ لیا تھا اس کے بعد وہ انٹرنیشنل مقابلوں میں حصہ لیتے رہے ہیں لیکن علاقائی سطح کے مقابلوں کے علاوہ انٹرنیشنل مقابلوں میں ان کی کارکردگی کا معیار اچھا نہیں رہا۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی باگ ڈور طویل عرصے تک سوئمنگ فیڈریشن سے تعلق رکھنے والے لطیف بٹ کے پاس رہی لیکن ان پر ہمیشہ تنقید ہوتی رہی کہ وہ کھیل پر توجہ سے زیادہ کھیل کی روایتی سیاست میں مصروف رہے اور تیراکی کے لئے جو کچھ کیا جانا تھا وہ نہ ہوسکا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد