بھارتی خواتین کرکٹ فائنل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا اور بھارت کو خواتین کرکٹ ٹیمیں فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو اس ٹورنامنٹ کے لیے ہاٹ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ فائنل میچ اتوار کے روز جنوبی افریقہ کے مشہور کرکٹ گروانڈ سپر سپورٹ پارک سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم کو ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے لیکن بھارت کی ٹیم نے فائنل میں پہچنے تک برطانیہ، اور نیوزی لینڈ کی مضبوط ٹیموں کو ہراچکی ہے۔ سپر سپورٹ سینچورین کی وکٹ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ فاسٹ بولروں کی مدد کرئے گی۔ بھارت کی خواتین کی کرکٹ ٹیم بھارتی مرد ٹیم کی طرح سپن کے شعبے میں مضبوط تصور کی جاتی ہے جبکہ آسٹریلیا کی ٹیم میں اچھے فاسٹ بولر ہیں۔ آسٹریلیا کی نائب کپتان کیرن رولٹن نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اچھا محسوس کر رہی ہے اور بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کی ٹیم کی فاسٹ بولر امیتا شرما اور جوہلن گوزومی اچھی باولنگ کر رہی ہیں اور ان کی ٹیم ان پر خاص نظر رکھے گی۔ بھارت کی انجم چوپڑا نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے کپتان سررو گنگولی نے انہیں فون کیا اور کہا کہ وہ کچھ کر دکھائے جو مرد ٹیم نہیں کر سکی تھی۔ آسٹریلیا کی مرد کرکٹ ٹیم نے بھارت 2003 کے فائنل میں شکست دی تھی۔ انجم چوپڑا نے کہا کہ ان کی ٹیم اس میچ کے لیے تیار ہے اور وہ یہ ثابت کرئے گی کہ بھارت کی خواتین بھی اچھی کرکٹ کھیل سکتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||