عالمی سنوکر: محمد یوسف ہارگئے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بحرین میں ہونے والی عالمی سینئر سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے محمد یوسف کی عمدہ کارکردگی کا سلسلہ کوارٹرفائنل میں آ کر رک گیا جہاں انہیں کویت کے ولید حاتم نے یک طرفہ مقابلے کے بعد چار صفر سے ہرا دیا۔ محمد یوسف نے اپنے گروپ میں آٹھ میں سے سات میچز جیت کر ناک آؤٹ مرحلے تک رسائی حاصل کی تھی۔ آخری گروپ میچ میں وہ بھارت کے گیت سیٹھی سے ہارے تھے۔ پری کوارٹرفائنل میں محمد یوسف نے آسٹریلیا کے جان ہڈسن کو سخت مقابلے کے بعد چار تین کے اسکور سے ہرادیا تھا لیکن کوارٹرفائنل میں وہ ولید حاتم کا مقابلہ نہ کرسکے جنہوں نے پری کوارٹرفائنل میں چوتھے سیڈ آسٹریلیا کے اسٹورٹ ڈنکن کو شکست دی تھی۔ محمد یوسف کے علاوہ اس چیمپئن شپ میں سرور صدیقی بھی شریک تھے لیکن وہ ناک آؤٹ مرحلے تک نہ پہنچ سکے۔ عالمی سینئر ایونٹ کے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ اور دفاعی چیمپئن نیوزی لینڈ کے ڈین او کین کا مقابلہ ولید حاتم سے جب کہ نمبر دو سیڈ آئرلینڈ کے جو ڈینیلی کا مقابلہ بھارت کے گیت سیٹھی سے ہوگا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||