BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 24 July, 2005, 15:15 GMT 20:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسکواش چیمپئن شپ کا آغاز

اسکوائش
پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ کراچی میں شروع ہوگئی
پاکستان اوپن سکواش چیمپئن شپ کراچی کے آصف نواز سکواش کمپلیکس میں شروع ہوگئی ہے یوں چھ سال بعد کراچی میں ایک بار پھر بین الاقوامی سکواش کی رونق دکھائی دے رہی ہے۔

پیرنکول جوناتھن پاور اور لی بچل جیسے ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کی غیرموجودگی کے باوجود پچیاسی ہزار ڈالرمالیت کی اس چیمپئن شپ کی اہمیت دیگر قابل ذکر کھلاڑیوں کی وجہ سے کسی طور کم نہیں ہوئی ہے۔

اتوار کو کھیلے گئے پہلے راؤنڈ کے آٹھوں میچز کسی غیرمتوقع نتیجے کے بغیر خاموشی سے گزرگئے۔ تھیری لنکو نے انگلینڈ کے بریڈلی بال کی مزاحمت پر قابو پاتے ہوئے چار گیمز میں کامیابی حاصل کی۔

گزشتہ سال کے رنراپ آسٹریلیا کے انتھونی رکٹس نے پاکستان کے شمس الاسلام کاکڑ اور مصر کے کریم درویش نے پاکستان کے سفیراللہ خان کو کسی دشواری کے بغیر ہرادیا۔

فن لینڈ کے اولی ٹومینن کی مصر کے ہشام ایم آشور کے خلاف کامیابی یکطرفہ رہی۔ سابق عالمی جونیئر چیمپئن ملائشیا کے اونگ بینگ ہی نے موجودہ عالمی جونیئر چیمپئن مصر کے رامی آشور کو چارگیمز میں زیر کیا۔

انگلینڈ کے نک میتھیو نے ہالینڈ کے ڈائلن بینیٹ اور مصر کے اذلان اسکندر نے انگلینڈ کے جوناتھن کیمپ کو شکست دی۔

پاکستان کے شاہد زمان نے کوالیفائر ہم وطن عاقب حنیف کوصرف اٹھارہ منٹ میں زیر کرلیا ان کا اصل مقابلہ اب دوسرے راؤنڈ میں عالمی نمبرایک تھیری لنکو سے ہے۔

شاہد زمان جو اسوقت اپنے کریئر کی بہترین چودویں رینکنگ پر ہیں تھیری لنکو کے خلاف اچھی کارکردگی کی توقع رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ ماضی میں عالمی نمبر ایک پیٹرنکول کو بھی ہراچکے ہیں اور اسوقت ان کی تمام تر توجہ اپنی رینکنگ کو بہتر بنانے پر مرکوز ہیں ماضی میں ان کے ساتھ بقول ان کے بہت سیاست کی گئی ہے لیکن اب انگلینڈ میں ٹریننگ کا فائدہ اٹھا کر وہ اچھے نتائج دینا چاہتے ہیں۔

پاکستان کے منصور زمان، عامر اطلس، خیال محمد، باسط اشفاق اور یاسربٹ
پیر کو پہلے راؤنڈ کے میچ کھیلیں گےان میں عامر اطلس جنہیں وائلڈ کارڈ انٹری ملی ہے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے جیمز ولسٹروپ کے مقابل ہونگے جبکہ منصور زمان کا مقابلہ فرانس کے باصلاحیت کھلاڑی گریگوری گالٹئر سے ہوگا جو انہیں دو مرتبہ شکست دے چکے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد