BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 22 July, 2005, 15:31 GMT 20:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مایوس لیکن ناامید نہیں!

News image
جہانگیراسکوائش کے اولپمکس میں شامل نہ ہونے پر مایوس نہیں ہیں
اسکواش کواولمپکس میں شامل نہ کیے جانے پر اسکوائش کے مایہ ناز کھلاڑی جہانگیرخان مایوس لیکن ناامید نہیں ہیں۔

ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے اس کھیل کو اولمپکس کا حصہ بنانے کے لیے ان کی شب وروز کوششیں فی الحال بارآور ثابت نہیں ہوسکی ہیں لیکن جہانگیرخان کو یقین ہے کہ بہت جلد اسکواش اولمپکس میں نظرآئے گا۔

جہانگیرخان سنگاپور میں ہونے والے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے اجلاس میں شریک تھے جس میں سافٹ بال اور بیس بال اولمپکس سے خارج کیے گئے لیکن ان کی جگہ کسی نئے کھیل کو شامل نہیں کیا جاسکا حالانکہ کراٹے اور اسکواش شارٹ لسٹ ہوکر مضبوط دعویدار بن کر سامنے آئے تھے۔

جہانگیرخان یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ اسکواش کو مطلوبہ ووٹ سیاست کی وجہ سے نہیں ملے۔ وہ کہتے ہیں کہ آئی او سی کے ممبر اگر سیاست کرتے تو وہ اسکواش کو شارٹ لسٹ کرکے اوپر تک کیوں لاتے۔

دس بار برٹش اوپن جیتنے والے اس عظیم کھلاڑی کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ہوا تھا کہ جو بھی کھیل خارج ہوگا اس کی جگہ دوسرا کھیل لے گا اس لحاظ سے اسکواش کی شمولیت کے امکانات روشن تھے لیکن دو تہائی اکثریت کا قانون آڑے آگیا۔

جہانگیرخان کا کہنا ہے کہ اولمپکس میں شامل موجودہ کھیلوں کے لیے بھی کہا جائے کہ وہ دوبارہ دوتہائی اکثریت حاصل کریں یہ تو مشکل ہوگالہذا اب انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی دوتہائی اکثریت کےساتھ اولمپکس میں شمولیت ضروری ہونے کے طریقہ کار کو ختم کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہے۔

جہانگیرخان کے خیال میں لندن اولمپکس میں اسکواش شامل ہوسکتا ہے اس کا انحصار ان کھیلوں کے منتظمین پر ہوگا کہ اگر وہ کسی کھیل کومنفعت بخش اور پرکشش سمجھتے ہیں تو اسے شامل کرسکتے ہیں جیسا کہ امریکہ میں بیس بال اور سافٹ بال ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد