BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کھلاڑیوں کو ویزے نہیں ملے

سکواش
امریکی ویزے نہ دیے جانے پر کھلاڑی ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم رہے ہیں
پاکستان اسکواش فیڈریشن نے دفترخارجہ کو ایک خط میں سوئٹزرلینڈ کی جانب سے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دیے جانے کا معاملہ اٹھانے کے لیے کہا ہے۔

سوئٹزرلینڈ نے پاکستان کے تین کھلاڑیوں یاسر بٹ، عامراطلس اور فرحان محبوب کو لوزان میں ہونے والے پندرہ ہزار ڈالرز مالیت کے انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے ویزا دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد آئرلینڈ کے سفارتخانے نے بھی یاسربٹ کو ویزا دینے سے انکار کردیا جس کے نتیجے میں وہ آئرش اوپن اسکواش میں حصہ نہ لے سکے۔

پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائرمارشل راشد کلیم نے بی بی سی کو بتایا کہ انہوں نے دفترخارجہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس صورتحال کی جانب توجہ دلائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سوئس ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لینے کے نتیجے میں پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو صفر پوائنٹ دیا ہے جس سے ان کی رینکنگ بھی متاثر ہوگی حالانکہ ان کھلاڑیوں نے دانستہ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے سے انکار نہیں کیا لیکن عالمی تنظیم پاکستانی موقف کو ماننے کو تیار نہیں ہے۔

ائرمارشل راشد کلیم نے کہا کہ وہ ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر جہانگیرخان سے بھی اس معاملے پر بات کرینگے۔

ماضی میں بھی امریکی ویزے نہ دیے جانے پر پاکستانی کھلاڑی وہاں ہونے والے ٹورنامنٹس میں شرکت سے محروم رہے ہیں۔

غورطلب بات یہ ہے کہ یاسربٹ فرحان محبوب اور عامراطلس ایک سے زائد بار انگلینڈ میں ہونے والی برٹش اوپن جونیئر چیمپئن شپ میں حصہ لے چکے ہیں اس کے باوجود آئرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ کے ویزے نہ دیئے جانے کا معاملہ حیران کن معلوم ہوتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد