پاؤل نے100 میٹر کا ریکارڈ توڑ دیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمائیکا کے آصفا پاؤل نے ایتھنز اولمپکس اسٹیڈیم میں سو میٹر کی دوڑ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ پاؤل نے اس ہفتے کے آوائیل میں کہا تھا کہ وہ امریکہ کےمنٹگمری کا 9 عشاریہ 78 کا ریکارڈ توڑیں گے۔جو انہوں نے تین سال قبل پیرس میں قائم کیا تھا۔ 22 سالہ آصفا پاؤل کو کافی دیر نتیجے کا انتظار کرنا پڑا کیونکہ ان کے نئے ریکارڈ کے اعلان سے قبل پرانے ریکارڈ کی تصدیق کی گئی۔ اس پران کا کہنا تھا کہ’اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کوئی نہیں جانتا کہ ایک انسان کتنا تیز دوڑ سکتا ہے‘۔ انکا کہنا ہے کہ یہ کامیابی گزشتہ برس اولمپکس میں میڈل نہ جیتنے کے آگے کچھ نہیں۔ پاؤل اولمپکس میں شرکت نہیں کر پائے تھے وہ جسٹن گیٹلن سے پیچھے رہ گئے تھے۔ ان کا کہنا ہے ’اولمپکس میں کامیابی کی جگہ کوئی ریکارڈ نہیں لے سکتا لیکن اس سے یہ ضرور ظاہر ہوتا ہے کہ میں جیت کر آسکتا تھا‘۔ برطانیہ کے جیسن گارڈنر نے مایوس کن کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 عشارہ 29پر ریس ختم کی اور مارکس لوئیس فرانسس فائنل کے لئے کوالیفائی نہیں کر سکے۔ منٹگمری سے پہلے یہ ریکارڈ بنانے والے مارس گرین کا کہنا ہے ’مجھے معلوم تھا کہ پاؤل نیا ریکارڈ قائم کریں گے‘۔ پاؤل کا کہنا ہے کہ ’مجھے خوشی ہے کہ میں نے اس ٹریک پر ریکارڈ قائم کیا جس پر مارس گرین نے ریکارڈ توڑا تھا۔ اب پاؤل ہیلسنکی میں اگست میں عالمی چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جائیں گے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||