BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اولمپکس: رسائی وائلڈ کارڈ کے سبب

باکسنگ کا مقابلہ
پاکستان اس سال اگست میں ایتھنز میں ہونے والے اولمپکس کے چھ کھیلوں میں شرکت کرے گا جن میں ہاکی، باکسنگ، ایتھلیٹکس، پیراکی، ویٹ لفٹنگ اور شوٹنگ شامل ہیں لیکن ہاکی اور باکسنگ کے علاوہ دیگر تمام کھیلوں میں پاکستان کی رسائی عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر نہیں بلکہ وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے ممکن ہو سکی ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی( آئی او سی) نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے لئے ایتھنز اولمپکس میں چھ وائلڈ کارڈ انٹری کا کوٹہ رکھا ہے جسے وہ ایتھلیٹکس، شوٹنگ، ویٹ لفٹنگ اور پیراکی میں استعمال کر رہا ہے۔ ہاکی اور باکسنگ میں پاکستان نے عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے کوالیفائنگ مقابلوں کا مرحلہ کامیابی سے طے کرلیا ہے۔

پاکستان نے اسپین کے شہر میڈرڈ میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈز کے ذریعے ایتھنز کے سفر کو یقینی بنایا جبکہ فلپائن، چین اور پاکستان میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں کےذریعے چھ باکسرز ایتھنز تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جہاں تک باقی کھیلوں کا تعلق ہے تو ایتھلیٹکس میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے سمیرا ظہور اور محمد ساجد کا انتخاب کیا گیا ہے، شوٹنگ میں خرم انعام کو شامل کیا گیا ہے۔ خرم انعام صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے اولمپک کوالیفائنگ مقابلے میں کامیاب ہونے سے رہ گئے تھے۔

پیراکی کے مردوں کے مقابلے میں ممتاز، وائلڈ کارڈ انٹری کے ذریعے یونان جائیں گے لیکن خواتین مقابلوں کے لئے کرن خان اور رباب میں سے ایک کا انتخاب پاکستان سوئمنگ فیڈریشن کے لئے مشکل ہوگیا ہے اور اس نے پیراکی کی عالمی تنظیم سے اس بارے میں رابطہ کیا ہے۔

ویٹ لفٹنگ میں محمد عرفان اہم امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں جنہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا لیکن پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن نے چھٹی وائلڈ کارڈ انٹری کے سلسلے میں ابھی تک ویٹ لفٹنگ کی عالمی فیڈریشن سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل لطیف بٹ نے بی بی سی کو بتایا کہ اولمپکس میں شرکت کرنے والے قومی دستے کی تعداد کے بارے میں حتمی فیصلہ بائیس مئی کو لاہور میں لیفٹننٹ جنرل عارف حسن کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا جو حال ہی میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

لطیف بٹ، جو ایک طویل عرصے سے پی او اے میں سیکریٹری کے فرائض سنبھالے ہوئے ہیں، یہ ماننے کے لئے تیار نہیں کہ اولمپکس جیسے بڑے مقابلوں میں کھلاڑیوں کی تعداد کے برابر آفیشلز بھیج کر قومی خزانے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آفیشلز کی تعداد کا تعین انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے چارٹر کے مطابق کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد