حشام الغرؤج نےگولڈ میڈل جیتا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مراکشی ایتھلیٹ حشام الغرؤج نے جو مردوں کے پندرہ سو میٹر کے دوڑ میں چار بار عالمی چیمپئن رہے ہیں، ایتھنز میں ایتھلیٹکس کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ حشام نے یہ تمغہ کینیا کے برنارڈ لگاٹ کو ہراکر حاصل کیا۔ وہ انیس سو چھیانوے اور دوہزار میں کھیلے جانیوالے اولمپک گیمز میں کامیاب نہیں رہے تھے۔ منگل کے روز ایتھنز میں فٹ بال کے مقابلے میں شائقین کی نظریں عراقی ٹیم پر مرکوز رہیں لیکن پراگوئے نے تین ایک سے عراق کو شکست دیدی۔ جبکہ فٹ بال کے دوسرے سیمی فائنل میں ارجینٹینا نے اٹلی کو تین صفر سے ہرا دیا۔ اب فٹ بال کا فائنل میچ ارجینٹینا اور پراگوئے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ باکسنگ کے مقابلے میں عامر خان نے برطانیہ کے لئے ایک تمغہ یقینی بنادیا۔ سترہ سالہ عامر خان نے کوریا کے بیک جونگ سب کو لائٹ ویٹ باکسنگ میں شکست دیدی جس کا مطلب یہ ہے کہ انہیں کم سے کم کانسے کا تمغہ ضرور ملے گا۔ ادھر ہندوستان اور پاکستان کی ٹیمیں ہاکی کے مقابلے میں بدھ کے روز آمنے سامنے ہونگیں تاکہ یہ فیصلہ ہوسکے کہ ان میں سے پانچویں یا چھٹے مقام کے لئے کون سی ٹیم جمعہ کے روز کھیلے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||